@iqraabidofficial: اس انٹرویو میں میری کہانی میری زبانی سناتے ہوئے جو چیزیں میں کھل کر بتانا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ تلاگنگ سے لاہور جیسے شہر میں اپنی ایک پہچان بنانا کوئی آسان کام نہیں جس کے لیے میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ وہ تمام طعنے باتیں برائیاں الزام تراشیاں جو میرے گاوں والوں نے میرے خلاف کی جس کی وجہ سے ہر روز میری زندگی مشکل سے مشکل بنانے میں آپ لوگوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی، پھر بھی آپ سب کی اس بلاوجہ میری زندگی میں گھسنے کا شکریہ کیونکہ اس نے ہی مجھے طاقت دی کہ اب پیچھے نہیں ہٹنا ان سب باتوں سے ہٹ کر مجھے تلاگنگ سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی کیونکہ اپنی جڑیں بھولی نہیں جاتی۔ ان سب کے دوران اللہ پاک کا بے حد شکر ہے کہ انہوں نے مجھے ہمت دیئے رکھی اور اللہ کے بعد اس دنیا میرے والد عابد حسین جنہوں نے دنیا کے طعنوں باتوں الزام تراشیوں میں آئے بغیر مجھے زندگی کے ہر موقع پر سپورٹ کیا میں اس پر اپنے ابا جان کو صرف یہ کہوں گی کہ میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں آپ ہی اس بے حد مطلبی اور سخت دنیا میں میرے دوست ہمدرد پیار محبت سب کچھ ہیں اللہ آپ جیسا والد ہر بیٹی کو دے صرف اس لیے نہیں کہ آپ نے میرے خواب کی تکمیل میں میرا ساتھ دیا بلکہ اس لیے کہ آپ جیسا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔#fypシ #trendingvideo #iqraabid306 #viralgirl