@ziaxiacreation: Kaash Main Tere Haseen Haath Ka Kangan Hota Most Love Romantic Super Hit Top Trending Urdu Hindi Poetry Whatsapp Status 2023 Poet: Wasi Shah کاش میں تیرے حسین ہاتھ کا کنگن ہوتا تو بڑے پیار سے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ اپنی نازک سی کلائی میں چڑہاتی مجھ کو اور بے تابی سے فرصت کے خزاں لمحوں میں تو کسی سوچ میں ڈوبی جو گھماتی مجھ کو میں تیرے ہاتھ کی خوشبو سے مہک سا جاتا جب کبھی موڈ میں آکر مجھے چوما کرتی تیرے ہونٹوں کی میں حدت سے دہک سا جاتا رات کو جب بھی تو نیندوں کےسفر پر جاتی مرمریں ہاتھ کا اک تکیہ بنایاکرتی میں تیرے کان سے لگ کر کئی باتیں کرتا تیری زلفوں کو تیرے گال کو چوما کرتا جب بھی تو بندِ قبا کھولنے لگتی جاناں اپنی آنکھوں کو تیرے نور سے خیرہ کرتا مجھ کو بے تاب سا رکھتا ہے تیری چاہت کا نشہ میں تیری روح کے گُلشن میں مہکتا رہتا میں تیرے جسم کے آنگن میں کھنکتا رہتا کچھ نہیں تو یہ ہی بے نام سا بندھن ہوتا کاش میں تیرے حسین ہاتھ کا کنگن ہوتا وصی شاہ #wasishah #wasishahpoetry #shayri #shairy #shayari #Poetry #poet #sadshayari #sadpoetry #newshayari #newpoetry #urdupoetry #urdupoet #urdushayari #urdupoetrylines #urdushayarilovers #Zia_Xia #instapoet #famouspoetry #romanticshayari #romantic #hindipoetry #hindishayari #reels #urduwriter #urduadab #status #poetrystatus #shayaristatus #shayarireels