@fiazahmad043: ٹائی ٹینک جہاز 1912 میں ڈوب گیا تھا۔ ڈوبنے کے کئی سالوں بعد اس پر جو فلم بنائی گئی اس نے ریکارڈ بزنس کیا۔ اگرچہ مسافر تو ڈوب گئے لیکن فلمسازوں نے اس کے ذریعے خوب کمائی کی۔ پچھلے دنوں غالباً ایک امریکی یا کینیڈین کمپنی نے بیڑا اُٹھایا کہ وہ آبدوز کے ذریعے ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھائیں گے۔ ملبہ دیکھنے والوں کو اس کے عوض تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کا ٹکٹ لینا تھا جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً سات کروڑ بیس لاکھ روپے بنتی ہے۔ جنہوں نے کبھی ملبہ دیکھا نہ ہو ان کی بات تو الگ ہے لیکن جن شہروں میں آئے دن عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنتی رہتی ہیں ان کا صرف ملبے کا ڈھیر دیکھنے جانا۔۔۔۔۔۔۔🫤🫤پاکستانی یہ صاحبان اینگرو پاکستان کے مالک باپ بیٹے ہیں جو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے تھے لیکن اب وہ آبدوز تین دن سے خود لاپتا ہے۔ آبدوز میں 96 گھنٹے کی آکسیجن موجود تھی۔ اللہ کرے کہ یہ آبدوز مل جائے نہ کہ کسی اور فلم کا ون لائنر بنے۔ آبدوز پر سمندر میں ڈوبےٹائی ٹینک کو دیکھنے کے لئے جانے والے اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ پاکستان کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤداور ان کا بیٹا سلیمان تاحال لاپتہ آبدوز کی پانچ لاکھ ڈالرز کی دو ٹکٹس خرید کر سمندر میں ڈوبے ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کی سیاحت کے دوران لاپتہ ہو جانے والے دو پاکستانیوں اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ پاکستان کے وائس چیئرمین مین شہزادہ داؤداور ان کے بیٹے 19 سالہ سلیمان سمیت پانچ افراد کا تاحال کجھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سمندر میں 12ہزارفٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کے ملبے تک جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والی آبدوز کی تلاش جاری ہے۔