@malikusmandgkh: گزشتہ عرصہ میں مظفر گڑھ کے نواحی علاقے وسندے والی کا عبرتناک ناک واقعہ !! گزشتہ دنوں قریبی مظفرگڑھ اپنے چاچو اڈا منیجر عبدالرشید جوئیہ کے ساتھ جانا ہوا ایک ضروری سلسلے میں مظفر گڑھ کے نواحی علاقے کچی پکی جانے ھوا مظفر گڑھ سے کچی پکی جاتے ھوئے خان گڑھ کے بعد روہیلانوانی سے لگ بھگ دس کلومیٹر قبل معروف اڈا وسندے والی ہے وسندے والی میں روڈ کے دونوں اطراف مارکٹیں اور بڑے بڑے سٹور موجود ہیں مظفر گڑھ سے روہیلانوانی جاتے ھوئے دونوں اطراف سے کمرشل طور پر آباد بائیں سائیڈ پر زیر نظر یہ دو قبریں بلکل روڈ کے اوپر موجود ہیں اور پیچھے دو کنال یا اس سے زیادہ کا کمرشل پلاٹ ہے جسے کی چار دیواری تعمیر کر کے مکمل خالی چھوڑا ھوا ہے روڈ کے عین اوپر ان دو قبروں کو دیکھ کر شدید حیرت ھوئی کہ روڈ کے عین اوپر قبریں بنائی گئی ہیں حالانکہ کچھ ہی فرلانگ پر بڑا قبرستان بھی موجود ھے روڈ کے عین اوپر قبروں اور اس کے عقب میں خالی پلاٹ کی موجودگی نے ورطہ حیرت اور تجسّس میں ڈال دیا اسی لیے میں ان قبروں کو کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ کر لیا تقریباً وسندے والی سے 35منٹ کے سفر کے بعد ہم کچی پکی پہنچ گئے وہاں پہنچ کر کچھ دیر بعد میں نے مقامی دوست اور بزرگوں سے ان قبروں بارے استفسار کیا تو انہوں نے اس درد ناک واقعے کے بارے یوں بتایا کہ یہ دو بدنصیب سگے بھائیوں کی قبریں ہیں جنہوں نے اس پلاٹ کے ونڈے پر معمولی سے فرنٹ کے لیے مشتعل ھو کر ایک دوسرے پر فائر کھول دیا اور دونوں مارے گئے باپ نے دونوں بیٹوں کو تھوڑے وفقے سے اس پلاٹ میں برلب سڑک دفن کیا اور پلاٹ کو خالی رہنے دیا ہے باپ نے دونوں کو اسی پلاٹ میں برلب سڑک دونوں کو دفنا کر دنیا والوں کو یہ سبق دیا کہ زمین وہیں پڑی اور دونوں سگے بھائی زیر زمین چلے گئے اور دیکھنے والوں کے ںاعث عبرت بنے دیکھنے و سننے والوں کو یہ مناظر ہلا کر رکھ دیتے ہیں دور حاضر میں خون کس قدر سفید ھو چکا معمولی تنازعوں میں خونی رشتوں کے ایک دوسرے کے ھاتھوں قتل خون کے آنسو رلاتے ہیں معمولی انا میں بڑے بڑے نقصان ھو جاتے ہیں انائیں ختم نہیں ھوتیں لیکن ھم ختم ہو کر تہہ خاک مٹی میں مٹی ھو جاتے ہیں کئی دن گزرنے کے بعد بھی یہ دلخراش واقعہ ذہن سے محو نہیں ھو رہا کسی نے شاید سچ ہی کہا کہ قتل و غارتگری کی وجہ زن ،زر ،زمین،ہیں کائنات کا پہلا قتل بھائی کے ھاتھوں بھائی کا زن کی وجہ سے ھوا ہے فانی دنیا کے لیے فانی انسان نا جانے کیا کیا کرتا چلا جا رہا ہے اور انجام سے بے خبر ہے (نوٹ) اس واقعے کے بارے اگر کوئی مزید آگاہی رکھتا ہو تو بتا سکتاھے #foryou #viralvideo #foryoupage #tariding #videoviral