@ranaali354a: چھ اگست سنہ 1945 کو دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا۔ اس دھماکے کے بعد 13 مربع کلومیٹر تک کے علاقے میں تباہی پھیل گئی تھی۔ ایک جھٹکے میں ہزاروں زندگیاں برباد ہو گئیں۔ اس سے ہونے والے نقصان کا جب تک پورا اندازہ لگایا جاتا، 9 اگست کو جاپان کے دوسرے شہر ناگاساکی پر بھی ایٹم بم گرا دیا گیا۔ حالانکہ ناگاساکی اصل نشانہ نہیں تھا۔ تو آخر ناگاساکی نشانہ کیوں بنا؟ آٹھ اگست 1945 کی رات گزر چکی تھی۔ امریکہ کے بم گرانے والے بی۔ 29 سوپر فوٹریس طیارے پر بم لدا ہوا تھا۔ بڑے سے تربوز کے سائز والے اس بم کا وزن 4050 کلوگرام تھا اس دوسرے بم کے نشانے پر جاپان کا صنعتی شہر کوکرا تھا۔ یہاں جاپان کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ اسلحہ بنانے کی فیکٹریاں تھیں۔ صبح نو بج کر پچاس منٹ پر نیچے کوکرا نظر آنے لگا۔ اس وقت بی۔ 29 طیاره 31 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ میں لیکن شہر کے اوپر بادل تھے۔ طیارہ فضا گھوم کر بادلوں کے ہٹنے کا انتظار کرتا رہا۔ بی۔ 29 پھر سے لوٹکر کوکرا پر آیا لیکن جب بم گرانے کا وقت آیا تو شہر پر دھوئیں کا قبضہ تھا اور نیچے توپیں آگ اگل رہی تھیں۔ فضا میں بی۔ 29 کا ایندھن تیزی سے کم ہو رہا تھا اور اب طیارے میں صرف اتنا ایندھن ہی بچا تھا کہ وہ واپس لوٹ سکے۔ طیارہ زیادہ دیر انتظار نہیں کر سکتا تھا۔ اس مہم کے گروپ کپتان لیونارڈ چیشر نے بعد میں بتایا ہم نے صبح نو بجے پرواز شروع کی تو کوکرا نشانے پر تھا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو بادل تھے۔ تبھی ہمیں اس علاقے کو چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔ اور ہم دوسرے ٹارگٹ کی طرف بڑھے جو کہ ناگاساکی تھا۔ جس گھڑی میں وقت تھا گیارہ بج کر دو منٹ۔ کھمبی کی شکل کا آگ کا ایک بہت بڑا گولا اٹھا کا سائز آہستہ آہستہ بڑھتا گیا اور پورے شہر کو نگل گیا کچھ ہی دیر میں ایک بھاری بھرکم بم تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا تھا۔ 52 سیکینڈ تک گرنے کے بعد ہم زمین سے 500 فٹ اونچائی پر پھٹ گیا شہر کے باہر چند جنگی قیدی کانوں میں کام کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے بتایا 'پورے شہر سے انسانوں کا نام و نشان مٹ چکا تھا۔ ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ کچھ بہت ہی غیر معمولی ہوا ہے۔ ہر طرف لاشیں ہی لاشیں لوگوں کے چہرے، ہاتھ، پیر گل رہے تھے۔ ایٹم بم کے بارے تھیں۔ میں ہم نے کبھی نہیں سنا تھا ناگاساکی میں مرنے والوں کی تعداد 74 ہزار تھی۔

𝐑𝐀𝐍𝐀 𝐀𝐋𝐈 𝐑𝐀𝐙𝐀
𝐑𝐀𝐍𝐀 𝐀𝐋𝐈 𝐑𝐀𝐙𝐀
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 12 November 2023 10:52:39 GMT
60861
556
4
8

Music

Download

Comments

saqleenabbas412
saqleenabbas412 :
🥺🥺🥺🥺
2023-11-14 02:50:53
2
haitm.302ali
haitm 302Ali :
😂
2023-11-14 15:50:55
1
mohammadramzan6268
mohammadramzan6268 :
😂😂😂😂😂
2023-11-14 12:41:44
1
muhammad.ameen377
Muhammad Ameen :
😭😭😭😭😭😭
2023-11-14 02:32:56
0
To see more videos from user @ranaali354a, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About