سورہ الفلق: ترجمہ اور مفہوم
بِسْمِ اللَهِ الرَحْمَٰنِ الرَحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
قُلْأَعُوذُبِرَبِّالْفَلَقِ {1}
آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں۔
مِنْشَرِّمَا خَلَقَ{2}
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔
وَمِنْشَرِّغَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ{3}
اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے۔
وَمِنْشَرِّالنَفَاثَاتِ فِي الْعُقَدِ {4}
اور گرہوں میں پھونکنے والیوں (جادوگرنیوں) کے شر سے۔
وَمِنْشَرِّحَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ{5}
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔