@abdul_qadeer_shah_marwat: زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔ 1- موضع : یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔ 2- کھیوٹ نمبر: جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔ 3- کھتونی نمبر: موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔ 4- خسرہ نمبر: اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔ 5- مساوی: (شجرہ) یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔ 6- جمعبندی: اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔ 7- گردوری: آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔ اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔ #abdulqadeershahmarwat

AbdulQadeerShahMarwat
AbdulQadeerShahMarwat
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 04 January 2024 05:58:52 GMT
639953
15798
199
2179

Music

Download

Comments

mianabdulmalik391
Mian Abdul Malik :
bro caption copy Paste kr do 🤗
2024-01-04 10:38:23
12
chusman9765
ch usman arain9765 :
sir WRast karwani h nam12 year ho gye iska koi asan hal bta den plz
2024-01-05 04:24:56
6
hamzabhatti4642
Hamza Bhatti :
thanks bro
2024-01-18 22:32:44
1
bk.2511
Bilal Bhatti :
imtqaal krvana hai Tu government ki fees kitni hai plz tel me
2024-01-07 06:39:28
1
abbasistudi0
Abbasi Zada :
Sir Arazi ishtemal ka kia seen hota hay.. hamri 250 acr Zameen thi us mn say hmm 100 Mili hay aur Baki kuch bnam srkar ho gaii aur kuch River k Naam .
2024-01-05 13:30:58
1
ansar.iqbal.watto
Ansar Iqbal wattoo :
writter bro.ap ne msawi aur shajra ko mix kr dia hy jb k ye 2no alg alg document hn aur en k function alg hn
2024-01-09 16:15:13
2
arsalan.s09
@arsalan s,,,,,,,09 :
stam pe zameen le ho phr usy sale khsy kren
2024-01-05 15:52:30
1
usern_adil_khan
خانہ-بدوش :
copy kasa kare caption ko
2024-01-05 02:12:16
3
qarihabibhaidri92
Qari Habib Haidri Qadri(QHHQ) :
thanks
2024-02-27 03:03:37
0
malikwasim906
✿✧✰𐌼ă𝔩Ꭵ𝕜𝔀ă𝑠Ꭵ𐌼✰✧✿ :
اگر پٹواری فرض نہ دے پیسے لیکر تو کیا کریں ظالم۔ 50 ہزار روپے لے چکا ہے
2024-01-09 03:49:36
1
maharsiddique44
Mahar :
thanks again bro...
2024-01-05 04:03:51
2
wazirkhan7901
Rocky Khan :
thanks great information
2024-01-04 18:34:45
7
one_day_die_fdqd
★QASIM★ :
good 😊👍💘
2024-01-06 15:48:56
3
ameerhamzagoraya520
Ameer Hamza520 :
thanks bro
2024-01-11 07:55:28
1
muhammadaliraja876
Muhammad Ali :
thanks great information
2024-01-18 08:56:19
2
asadhayat9058
asadhayat9058 :
Good luck
2024-01-06 15:45:46
2
tassadduq.ali.aza
Tassadduq Ali Azad :
Thax brother
2024-01-09 16:48:34
2
tariqkhan3793
Tariq Khan :
🥰🥰 good
2024-01-04 17:56:13
3
younusmalik001
Yöúñüs :
caption please
2024-01-07 03:53:18
3
user36919084048380
Arbab G💕 :
like it bro🥰
2024-02-05 16:06:21
2
hassanthaem
Hassan Thaem :
Thanks for best of best information ❤️❤️❤️
2024-01-06 15:39:29
4
bajwasabrm8
اجنبیjutt🇦🇪 :
bohat kmal ki baty btai Hy. ksm sy thanks
2024-01-05 15:37:06
3
azamkhanazam135
azamkhanazam135 :
deer kha 🥰🥰🥰
2024-01-05 07:54:36
1
mimran12145
😍انوکھا میاں ❤ :
good
2024-02-10 11:33:35
1
.abubakrrajpoout7
@bu bakar Raajpoout7 :
good
2024-01-08 20:16:09
1
To see more videos from user @abdul_qadeer_shah_marwat, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About