@sada_apna_pind_82: *چھ ماہ سے غریب عوام تاجر سے 4800 روپے گندم، فلور مل/چکی سے 6000 روپے آٹا لے رہے ہیں کسی کو غریب کا خیال نہیں آیا لیکن جیسے ہی کسان کی فصل کا ٹائم آتا ہے سب کو غریب یاد آجاتا ہے(حالانکہ کسان کونسا ارب پتی ہے)۔ اگر کسان سے 3800 روپے گندم لی تھی تو غریب کو بھی 3800 میں ملتی نہ؟ مطلب اصل تکلیف غریب کو گندم مہنگی مِلنا نہیں ہے بلکہ کسان کو اچھا ریٹ مِلنے میں ہے۔ جب ڈیزل کھاد سپرے بیج کا ریٹ بڑھاتے ہیں تو کسان کا خیال نہیں آتا۔ سیدھی سی بات ہے کہ اگر گندم کا ریٹ کم رکھنا ہے تو اخراجات کم كریں مطلب ڈیزل کھاد سپرے بیج مشینری سستی کریں گندم آٹومیٹک سستی ہو جائے گی ہم پوری دنیا میں گندم کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہے اس کے باوجود آٹا سستا نہیں ملتا. گنے کی پیداوار کے لحاظ سے ہم پانچویں نمبر پر ہے لیکن چینی سستی نہیں ملتی. گورنمنٹ کو چاہیے کہ کسان دوست پالیسیوں کو اپنا کر زراعت اور کسان کو خوشحال کریں. خوشحال کسان خوشحال پاکستان*#میرا_سہنا_پینڈ_82_تحصیل_یزمان_منڈی💫🌾🌱🌈🖼️ #yazman_mandi #shoaib_kutwaal #kutwaal #bahawalpur #punjab #wazir_shoaib #village #villagelife #pakistan #پنڈاں_آلے #pindawale #nofarmernofood #kisan #standwithfarmers