@aamir_kashmiri7: اکثر ایسا ہوتا ہی کہ جب ہم کسی سے اپنی تکلیف بیان کرتے ہیں تو بجائے ہمیں سننے کے وہ اپنے دکھ درد بیان کرنے لگتے ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی مقابلہ ہو۔یہ نہ بھی کریں تو نصیحتوں کا پنڈورا باکس کھول لیتے ہیں۔پر یہ بات سمجھنی چاہئے کہ کبھی ان سب چیزوں کی ہر گز ضرورت نہیں ہوتی۔ہمیں کوئی ایسا انسان چاہئے ہوتا ہے جو بس ہماری بات سنے۔پر اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ یہاں تک کہہ جاتے ہیں کہ یہ بھی بھلا کوئی تکلیف یا پریشانی ہے؟؟یہ تو زندگی کا حصہ ہیں۔ایسے اور اسی سے ملتی جلتی باتیں سننے کو ملتی ہیں۔اور ہم جو اپنا دل کا بوجھ بانٹنا چاہتے ہیں الٹا بوجھ بڑھا لیتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو مت کریں۔کسی کی تکلیف چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی۔شاید وہ پریشانی آپ کو معمولی لگتی ہو پر ہو سکتا ہے جس پر گزر رہی ہو اسکے لئے غیر معمولی ہو۔آپ کے پاس اس پریشانی کا حل نہ بھی ہو پر کبھی کبھی کسی روتے ہوئے کو کاندھا بھی میسر آ جائے وہ بھی کافی ہوتا ہے۔ #CapCut #aamira7s #ghoomopakistan #team_kashmir786 #viral #grow