@lasthope234: ایک لمحہ آئے گا جب تمہیں احساس ہوگا کہ تم ستائیس سال کے ہوگئے ہو اور ابھی کل تک صرف سترہ سال کے تھے۔ تم نہیں بتا سکو گے یہ ایک دہائی کیسے گزری اور زندگی کس طرح ماضی و مستقبل میں تقسیم ہوگئی۔ جوانی کا غصہ دب جائے گا، کچھ نہیں بدلے گا لیکن جب تم موبائل فون پر لی گئی پرانی تصاویر اور دھندلی ویڈیوز دیکھو گے تو تمہیں سب کچھ مختلف محسوس ہوگا۔۔۔ پھولوں کی باس تمہیں بچپنے کی اور ان دوستوں کی یاد دلائے گی جن سے اب بات تک نہیں ہوتی۔۔۔ پسندیدہ جگہ کسی سے دوبارہ ملنے کی وجہ بن جائے گی اور ماں کی جلی ہوئی روٹی تمہارا بہترین کھانا ہوگا۔ بیتی باتین یاد آئیں گی سب آنکھوں کے سامنے ہوگا بس چھو نہ سکو گے۔۔۔ سارے گھر میں چہکنے والے آپ کمرے میں بند ہو کر رہ گئے تو سمجھ جانا زمانہ گزر گیا ہے۔۔💔 #foryou #foryoupage #viral #trending #fyp #tiktok