@mashalyousafzai.pti: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا مشیر مشال اعظم یوسفزئی کے ہمراہ اسٹیٹ چلڈرن کے لئے قائم مرکز زمونگ کور کا دورہ۔ زمونگ کور پہنچنے پر مرکز میں مقیم بچوں نے وزیر اعلی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلی نے مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی نے مرکز میں بچوں کو فراہم کی جانے والی رہائش، خوراک اور تعلیم و تربیت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی، سیکرٹری سماجی بہبود نذر حسین شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے وزیر اعلی کو مرکز میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلی نے مرکز میں نو قائم شدہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ سینٹر میں بچوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے مرکز میں مقیم بچوں کے بنائے ہوئے پینٹنگز اور دیگر مصنوعات کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔