@dr_chaii: اڑھائی ہزار سال پہلے ایتھنز کی ایک گلی میں جب رات کو بارش ہو رہی تھی تو گلابی چہرے والی ایک یونانی لڑکی نے اپنے مکان کی کھڑکی میں زیتون کا چراغ روشن کیا تھا شاید أسے کسی کا انتظار تھا۔ لاکریٹس نے اپنی ایک نظم میں اس لڑکی کا ذکر کیا ہے۔ آج نہ وہ گلی ہے اور نہ زیتوں کا چراغ جلا کر کسی کا انتظار کرنے والی لڑکی ہی باقی ہے میں اگر ایک ہزار زیتوں کے چراغ اور ایک لاکھ سورج لے کر بھی اس لڑکی کی تلاش میں نکلوں تو وہ مجھے نہیں ملے گی۔ سوچتا ہوں جس رات اس یونانی لڑکی نے اپنے مکان کی کھڑکی میں چراغ روشن کیا تھا کاش میں أس وقت بارش میں بھیگتی گلی سے گزر کر اُس کے پاس آتا۔🍂🖤#drchai #foryou #capcut #fyp #chailovers #poetry #viraltiktok #lahore #chailovers #uae #usa #viral