@babaakram03253253636: سن 2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل، جو آج 23-24 سال کی عمر کو پہنچ چکی ہے، انسانی تاریخ کی سب سے جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور نسل سمجھی جاتی ہے۔ یہ نسل انفارمیشن ایج کی پیداوار ہے، جہاں انٹرنیٹ، موبائل فون، ٹیبلٹ، ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا نے ان کی تربیت کی ہے، بزرگوں نے نہیں۔ یہ نسل فوری تسکین کی عادی ہے، ان میں صبر کم اور غصہ زیادہ ہے۔ ہر وقت سکرین کے سامنے بیٹھنے کی وجہ سے ان کی آنکھیں کمزور اور جسم نحیف ہو چکے ہیں۔ جسمانی سرگرمیوں کی کمی نے انہیں ناتوان بنا دیا ہے اور یہ سب سے زیادہ وقت لے رہی ہے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں۔ مغربی دنیا میں لاکھوں نوجوان واپس اپنے والدین کے گھروں کو لوٹ رہے ہیں، کیونکہ وہ باہر کی دنیا میں گزارا نہیں کر پا رہے۔ ان کو 'بومرینگ جنریشن' کہا جا رہا ہے۔ پاکستان میں یہ 'ٹک ٹاک جنریشن' کہلاتی ہے۔ ان کے اخلاق، تعلیم، تہذیب، زبان اور تربیت کا حال سب کے سامنے ہے۔ ان کا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان کی تقریباً 40 سے 50 فیصد آبادی اس نسل پر مشتمل ہے۔ اگر ملک کو غزہ، عراق، شام، لیبیا یا یمن جیسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا، تو یہ نسل کیا کرے گی؟ یہ نہ جسمانی سختیاں برداشت کر سکتی ہے نہ نفسیاتی۔ ان کو نقشہ دیکھ کر مشرق اور مغرب کا علم نہیں، ہتھیاروں کا استعمال اور سروائیول تو دور کی بات ہے، یہ دھوپ میں آدھا گھنٹہ کھڑے نہیں رہ سکتے، نہ پانچ کلومیٹر پیدل چل سکتے ہیں۔ اس نسل کی شادیاں سب سے زیادہ ناکام ہو رہی ہیں، کیونکہ ان کو رشتوں کو نبھانا نہیں آتا، بڑوں سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں اور معاملات کو سلجھانے کا صبر نہیں ہے۔ غزہ میں جو مجاہدین اس وقت بڑی طاقتوں کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں، ان کا تعلق بھی اسی نسل سے ہے۔ مگر یہ وہ نسل ہے جو آگ اور خون کی بھٹی میں پک کر جوان ہوئی ہے۔ ان کی راتیں عبادت میں اور دن میدان جنگ میں گزرتے ہیں، ان کا مقصد مسجد اقصیٰ کی آزادی ہے۔ پاکستان کی نسل زی میں کتنے ایسے ہیں جو مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے یا غزوہ ہند میں شریک ہونے کی خواہش رکھتے ہیں؟ یہ سوال اتنا تکلیف دہ ہے کہ انسان کو ڈر لگنے لگتا ہے۔ یہ نسل نہ اپنے کام کی ہے، نہ پاکستان کے کام کی، نہ سیدھی رسول اللہ کی امت کے کام کی۔ اللہ بلا وجہ کسی قوم کو تبدیل نہیں کرتا۔ جب پچھلی فصل اجڑ جائے تو نئی فصل لگانے کے لیے کھیت میں پہلے ہل چلانا پڑتا ہے۔ قوموں کے عروج و زوال میں تہذیبوں کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔ گلی سڑی تہذیب کو اکھاڑ کر نئی قومیں آباد کی جاتی ہیں۔ ہمیں اس نسل کی تربیت اور اصلاح کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، ورنہ خدا کا قانون حرکت میں آ جائے گا۔

BabaAkram03253253636
BabaAkram03253253636
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 25 June 2024 12:23:34 GMT
10311
131
1
2

Music

Download

Comments

mr.devil5686
Mr Devil😈 :
baba g Mari shadi ko 2 saal ho gy ha lakin jb us ka ps jata ho andr dalta he ma farg ho jata hoo or farg hona ka sath he nafs ma itna dhela ho jata ha jasy rabar hoo
2024-07-29 14:53:15
0
To see more videos from user @babaakram03253253636, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About