@lost.trust.tales: آج کہیں پڑھا کہ سیاہ بخت وہ ہوتا ہے جس کی زبان محبت کے دعووں سے تر ہو. مگر ہاتھ محبت کی لکیروں سے محروم. کتنی سچی بات ہے اور کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی رشتے میں ہم سب سیاہ بخت ہیں. محبت سے خالی ہاتھ بھی چھلنی جیسے ہوتے ہیں جن سے اعتبار, اعتماد, احساس, عزت, تکریم اور احترام سب چھن جاتا. پیچھے رہ جاتا تو دکھوں کا چھان. جسکو جتنی مرضی کوشش کر لیں نہیں چھنتا ہمیں ہمیشہ اس کے ساتھ گزارہ کرنا پڑتا ہے. پھر بھلے صحراوں کی تپتی ریت کو مزید جھلساتی دھوپ ہو کہ ہڈیوں کو جماتی ٹھنڈ ہمارا اوڑھنا بچھونا بس دکھ ہی ہوتے جو کبھی دھوپ کی شدت کو بڑھا کر ہمارا صبر آزماتے ہیں کبھی یخ بستہ لہجوں سے ہمارا ظرف آزماتے ہیں. جو بھی ہو سیاہ بخت اپنے مقدر کی سیاہی اوڑھے زندگی کا سفر کاٹتا ہے___ 🥀💔 #fypシ゚viral #fyp #fypシ #foryou #foryoupage #video #tealover