@madiha.zarrar: ہمارے لیے بعض دفعہ کسی غلط انسان کا انتخاب بہت مایوس کن بن جاتا ہے۔ کسی غلط انسان کے لیے صحیح بننے کی کوشش تکلیف ده عمل ہے۔ رشتہ جو پہلے ہی مردہ ہو چکا ہوتا ہے ان کو دوبارہ سے زندہ کرنے کی کوشش بیکار لگتی ہے۔ اور یہی زبردستی کی کوششیں تھکا چھوڑتی ہیں۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ جب کوئی صحیح حقدار زندگی میں داخل ہوتا ہے تو بات چیت محبت اور توجہ سب فطری طور پر ہو جاتی ہے۔ قدر اور عزت دونوں جانب برابر محسوس ہوتی ہے۔ انسان زیادہ تر اپنے جذبات اور احساسات کے وفادار ہوتے ہیں اسلیے کسی ایسے شخص کو اپنے دل کا مکین بنائے جو مستحق ہو۔ ، جس سے بات کرنا آسان ہو جس کو سمجھنا آسان ہوں۔ ، وہ الجھائے نہیں ، تھکائے نہیں عزت دینا اور لینا کے معاملے میں دل کا امیر ہو۔ از قلم مدیحہ ضرار #newnovel #madihazarrar #آزادپنچھی