@abdul_qadeer_shah_marwat: نوٹ ۔ یہ پارٹ فور ہے پارٹ ون پارٹ ٹو پارٹ تھری بھی پروفائل میں اپلوڈ ہے تفصیل پڑھیے شکریہ ۔ اس لیے میں کل نمازِ فجر کے بعد لوگوں سے اس بارے میں پوچھوں گا۔ اگلے روز نماز کے بعد علی رضی اللہ تعالی عنہ نے منبر پر کھڑے ہوکر اور بے گناہ خلیفہ کے بہیمانہ قتل پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کرنے کے بعد کہا کہ آپ کسی کو خلیفہ منتخب کر لیں۔ شاید سب سے پہلے چیخنے والے سبائی باغی گروہ ہی تھا جنھوں نے کہا " صرف آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی اس کے مستحق ہیں، کیونکہ آپ سب سے اچھے مسلمان ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ کہنے والے سچے مسلمان ہی ہوں تاہم اس موقع پر کوئی اور نام سامنے نہ آیا اور لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی بیعت کرنا شروع کردی۔ باغیوں نے دیکھا کہ بعض ممتاز اصحاب کرام رضوان اللہ اجمعین اس موقع پر خاموش رہے اور انھوں نے کسی قسم کی سرگرمی یا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیعت کی۔ ان اصحاب کرام رضوان اللہ اجمعین میں پہلے نمبر پر حضرت زید رضی اللہ تعالی عنہ دوسرے نمبر پر ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ تیسرے نمبر پر عشرہ مبشرہ صحابی رسول اللہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ چھوتے نمبر پر عشرہ مبشرہ صحابی رسول اللہ حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ اسطرح حضرت اسامہ رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت صہیب رضی اللہ تعالی عنہ شامل تھے۔ باغیوں کو سب سے زیادہ خدشہ طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ اور زبیر رضی اللہ تعالی عنہ سے تھا۔ اس لیے وہ ان دونوں کو بہ نوکِ شمشیر مسجد میں لائے اور دھمکی دی کہ اگر انھوں نے علی رضی اللہ تعالی عنہ کی بیعت نہ کی تو وہ انھیں فوراً قتل کر دیں گے۔ جب باغیوں نے دیکھا کہ دوسرے لوگ لا تعلق اور مصالحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں تو انھوں نے سوچا کہ ان سے بعد میں بیعت لے لیں گے۔ چنانچہ صحابی رسول اللہ عشرہ مبشرہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ اور عشرہ مبشرہ صحابی رسول اللہ حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی باغی گروہ کی جبر دباؤ اور تلوار کی طاقت کے تحت ان سے بیعت کی۔ عام لوگوں کو توقع تھی کہ علی رضی اللہ تعالی عنہ خلافت کا آغاز ہی قاتلینِ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی گرفتاری کریں گے مگر دن اور ہفتے گزرنے لگے اور ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔ مدینہ کا کنٹرول عملی طور پر باغیوں کے ہاتھ میں تھا اور علی رضی اللہ تعالی عنہ باغیوں کی مرضی کے بغیر کچھ بھی کرنے کے قابل نہ تھے۔ اب مدینہ سے ایک اور خط پورے عالمِ اسلام میں پھیلایا گیا جس میں کہا گیا کہ علی رضی اللہ تعالی عنہ نے خلیفہ بننے کے لیے عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو قتل کرایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قاتلینِ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے کوئی تعرض نہیں کیا گیا۔ آہستہ آہستہ لوگوں کو اس الزام پر یقین آنے لگا۔ یہ فطری بات تھی کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی اہلیہ اور بچوں کو ہر شخص سے زیادہ دلچسپی تھی کہ قاتلینِ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے خلاف نظامِ انصاف کو حرکت میں لایا جائے۔ اس لیے شاید مدینہ سے مایوس ہوکر آپ کی اہلیہ نے اپنی کٹی ہوئی انگلیاں اور عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کا خون آلود کرتا جو بوقتِ شہادت زیبِ تن کیے ہوئے تھے معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کو شام بھجوادیا جو عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے قریبی رشتہ دار تھے اور ان پر زور دیا کہ قتلِ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقام لیا جائے۔ غالباً سبائیوں باغیوں نے بھی شام سے خطوط علی رضی اللہ تعالی عنہ کو بھجوائے جن میں انھیں بھڑکایا گیا کہ معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنی خلافت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور راہِ اسلام سے بھی ہٹ گئے ہیں۔ اس قسم کے خطوط جب ایک تسلسل اور منصوبہ بندی کے ساتھ آئیں۔ اس موقع پر اپنے مخلص دوستوں کے مشوروں کو نظر انداز کرکے علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا۔ انھوں نے معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سمیت صوبائی گورنروں کو شہادتِ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے سانحہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ خلافت کا منصب سنبھال چکے ہیں اب وہ نہ صرف خود نئے خلیفہ کی بیعت کریں بلکہ اپنے اپنے صوبوں میں بھی خلیفہ کے لیے بیعت لیں۔ انھوں نے معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے نام خط میں انھیں گورنر کے منصب سے معزول کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ چارج نئے گورنر کے حوالے کر دیں۔ سبائیوں باغیوں نے اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کو علی رضی اللہ تعالی عنہ کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی لیکن وہ آسانی سے ان کے چکر میں آنے والے نہ تھے۔ انھوں نے علیؓ کے خط کا جواب نہایت نرمی سے دیا اور کہا کہ جب قاتلینِ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو گرفتار کرکے سزا دے دی جائے گی وہ بیعت کر لیں گے۔ (جاری ہے) ۔ ۔ #abdulqadeershahmarwat

AbdulQadeerShahMarwat
AbdulQadeerShahMarwat
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 09 July 2024 18:35:00 GMT
15181
388
36
54

Music

Download

Comments

user919149259
𝘼𝙩𝙞𝙛 𝙠𝙝𝙖𝙣 _🚬🗿 :
next plz ❤
2024-07-09 20:31:55
0
zalkifalshahofficial
عثمانی آخوند خیل قریشِ🇵🇰🇸🇦 :
GREAT 🔥✌️
2024-07-09 21:07:59
0
waqas_ssp
وقاص :
💯 Right
2024-07-11 16:46:30
0
zalkifalshahofficial
عثمانی آخوند خیل قریشِ🇵🇰🇸🇦 :
youtube chennel ka nam btao bhai ?
2024-07-09 21:14:54
0
user85107609011672
Malak saib :
5 part kab ayega
2024-07-09 19:34:46
0
hashmat3302
Hashmat Ali khan :
q jhoot bool k logo ko gumrah kr rhy ho tm jesy munafiq us waqat b thy ab b hyn
2024-07-14 13:06:42
0
salfitv
چوہدری علی اکبر سلفی کمبوہ :
😢😢
2024-07-10 18:23:58
0
choclatixx_sana
choclatixx_sana :
😭😭
2024-07-10 03:06:50
0
saeed.ur.rahman..1212
Saeed ur Rahman :
😥😥😥
2024-07-09 19:37:06
0
saqiminhas1
Saqi minhas :
تم صرف مولا علی ٔکے بغض میں ایسی باتیں لکھ رہے ہو کسی کتاب کا حوالہ دو یا تم صرف اور صرف مولا علیٔ سے بغض میں لکھ رہے ہو
2024-07-10 05:10:47
2
usamasaeed745
Usama Saeed :
صحیح بخاری 2812 کے الفاظ ہیں عمار کو باغی جماعت قتل کر گئی آگے الفاظ ہیں عمار انہیں اللہ اور جنت کی طرف بلا رہا ہوگا اور وہ جماعت عمار جہنم کی طرف بلا رہی ہو گی ۔1/2
2024-07-10 18:41:46
1
aadihussain05
Aadi 5512 :
Kiya Sb Sahabi aur Khulifa Bewaqoof thy, kisi ko pta na chal ska , Kiya islam Us door me itna kamzor tha, k jis ko jis se marzi larwa do
2024-07-10 07:09:35
2
notspecific35
Not Specific :
جب اللہ کے حبیب نے کہہ دیا کہ علی کی زبان سے حق بولتا ہے تو بات یہی پہ ختم
2024-07-10 14:02:52
2
notspecific35
Not Specific :
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان میں گستاخی کی گی بے .
2024-07-10 13:59:32
2
notspecific35
Not Specific :
کوئی ضرورت نہیں اسے پڑھنے کی. پتہ نہیں کس بے وقوف نے لکھی ہے
2024-07-10 13:57:34
2
pti_islamabad_g9
Rajpoot :
پلیز اس تاریخ کا ریفرنس بھی بتا دیں
2024-07-09 21:12:32
2
hashmat3302
Hashmat Ali khan :
fake
2024-07-14 13:03:55
0
huzaifa_yk
Huzaifa Yasin Malkal :
dil nahe maanta yh haqeeqat nahe lagtiii
2024-07-11 13:47:42
0
syed.khizer.abbas1
Syed khizer Abbas :
Ali aur galti pr ho ye Nahi ho sakta
2024-07-11 12:11:50
0
mirwrites313
Mir writes :
سبحان اللہ
2024-07-10 19:12:44
0
shoaib.gujjer
Shoaib Gujjer :
bulb
2024-07-10 18:30:42
0
i__saifee
The_Teacher🇵🇸⚔️🇵🇰 :
یہ اپنا لفظ ٹھیک کرو کہ مولا علی سے سیاسی غلطی ہوئی
2024-07-10 17:38:48
0
babarhayat001
Babarhayat :
کتنا جھوٹ لکھو گے عثمان و معاویہ کو سچا ثابت کرنے کے لیے
2024-07-10 16:03:58
0
knowledgeislam786
The world Islam 🤍🌍 :
part 5 plz 😟
2024-07-09 19:31:41
0
To see more videos from user @abdul_qadeer_shah_marwat, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About