@umee_158: جو ہوتا ہے رب کی طرف سے ہوتا ہے اور اس میں ہماری بہتری پوشیدہ ہوتی یے، انسان کو مایوس نہیں ہونے دیتا۔ راضی با رضا رہنا انسان کو لاحاصل کی ضد میں خوار ہونے اور اپنا من پسند کام نہ ہونے پر پیج و تاب کھانے سے محفوظ رکھتا ہے۔ دعا انسان کا ہتھیار ہے۔۔ دعا یہ مانگنی چاہیئے کہ اللّٰہ وہ عطا کرے جو ہمارے دین، دنیا اور آخرت کے لیے بہترین ہو اور ہمارے دلوں کو اپنے فیصلوں پر راضی رکھے۔۔ آپ اپنے سارے معاملات اللّٰہ کے سپرد کر کے ہلکے پھلکے ہو جائیں۔۔ جو ہو اس پر راضی رہیں، ضد، غصہ یا شکوہ نہ کریں اور جتنا ہو سکے ان نعمتوں پر شکر کریں جن سے آپ کو نوازا گیا ہے۔۔ پھر دیکھئیے آپ کی زندگی میں کیسے کیسے معجزے ہوتے ہے۔ جب انسان رب کے فیصلوں پر راضی ہوتا ہے تو رب بن مانگے انسان کو نوازتا رہتا ہے۔ اللّٰہ قرآن میں فرماتے ہیں کہ 'ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔' کوئی بھی مشکل، بیماری یا آزمائش ہو،وہ اپنی مدت پوری کر کے جاتی ہے۔ اسی میں انسان کا امتحان ہوتا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں کیا کرتا ہے۔ اور یاد رکھئیے جب انسان کی آزمائش کا وقت ختم ہوتا ہے تو تکلیف ایسے غائب ہو جاتی ہے جیسے تھی ہی نہیں۔ انسان کو راحت اور سکون مل جاتا ہے۔۔ بس یقین شرط ہے اور یقین کے لئے پہلے دل و دماغ کو وسوسوں سے خالی کرنا ہوگا۔ اسکی توفیق بھی اللّٰہ سے مانگیں♥️