@syedalizainkarbalai512: شام غریباں شام یتیماں شام اسیراں شام شہیداں یہ میدان کربلا میں غریبوں(اہل بیت کے مظلوموں) کی آخری شام ہے. یہ شام ! شام غریباں ہے ,یہ کیسی شام ہے؟ زمین نوحہ کناں ہے ,آسمان گریہ فغاں ہے,کربلا کی زمین ایک دشت وحشت ہے.گرم ریت کے بگولے زخم زخم جسموں پر آگ برسا رہے ہیں.کوہ غم کی طرح پھیلے تین دن اور تین درد بھری راتیں گزر چکی ہیں,مگر یہ شام (شام غريباں) ان دنوں اور راتوں سب پر بھاری ہے.کوئی نہیں ہے جو اس لٹے ہوئے قافلے کو پرسا دے,کوئی نہیں جو ننگے سروں پر چادریں اوڑھائے,کوئی نہیں جو پیاس سے بلکتے بچوں کے منہ میں ایک قطری پانی کا ڈالے, ہاں اس دشت میں اس شام میں کوئی غمگسار نہیں سفیر عزا سید علی زین نقوی#Karbala