@goodbyee441: کوئی شوہر اپنی بیوی سے پاگل پن کی حد تک پیار کیسے کر سکتا ہے؟ ایک بوڑھی خاتون کا انٹرویو جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پچاس سال کا عرصہ پرسکون طریقے سے ہنسی خوشی گزارا خاتون سے پوچھا گیا کہ اس پچاس سالہ پرسکون زندگی کا راز کیا ہے؟ کیا وہ کھانا بنانے میں بہت ماہر تھیں؟ یا پھر ان کی خوبصورتی اس کا سبب ہے؟ یا ڈھیر سارے سارے بچوں کا ہونا اس کی وجہ ہے یا پھر کوئی اور بات ہے؟ بوڑھی خاتون نے جواب دیا : پرسکون شادی شدہ زندگی کا دار و مدار اللہ کی توفیق کے بعد عورت کے ہاتھ میں ہے، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے اور وہ چاہے تو اس کے برعکس یعنی جہنم بھی بنا سکتی ہے. اس سلسلے میں مال کا نام مت لیجیے، بہت ساری مالدار عورتیں جن کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، شوہر ان سے بھاگا بھاگا رہتا ہے خوشحال شادی شدہ زندگی کا سبب اولاد بھی نہیں ہے، بہت ساری عورتیں ہیں جن کے دسیوں بچے ہیں پھر بھی وہ شوہر کی محبت سے محروم ہیں بلکہ طلاق تک کی نوبت آجاتی ہے بہت ساری خواتین کھانا پکانے میں ماہر ہوتی ہیں، دن دن بھر کھانا بناتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی انہیں شوہر کی بدسلوکی کی شکایت رہتی ہے انٹرویو لینے والی خاتون صحافی کو بہت حیرت ہوئی، اس نے پوچھا : پھر آخر اس خوشحال زندگی کا راز کیا ہے ؟ بوڑھی خاتون نے جواب دیا : جب میرا شوہر انتہائی غصے میں ہوتا ہے تو میں خاموشی کا سہارا لے لیتی ہوں لیکن اس خاموشی میں بھی احترام شامل ہوتا ہے، میں افسوس کے ساتھ سر جھکا لیتی ہوں. ایسے موقع پر بعض خواتین خاموش تو ہوجاتی ہیں لیکن اس میں تمسخر کا عنصر شامل ہوتا ہے اس سے بچنا چاہیے، سمجھدار آدمی اسے فوراً بھانپ لیتا ہے نامہ نگار خاتون نے پوچھا : ایسے موقعے پر آپ کمرے سے نکل کیوں نہیں جاتیں؟ بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں، ایسا کرنے سے شوہر کو یہ لگے گا کہ آپ اس سے بھاگ رہی ہیں، اسے سننا بھی نہیں چاہتی ہیں. ایسے موقعے پر خاموش رہنا چاہیے اور جب تک وہ پرسکون نہ ہوجائے اس کی کسی بات کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے. جب شوہر کسی حد تک پرسکون ہوجاتا ہے تو میں کہتی ہوں : پوری ہو گئی آپ کی بات ؟ پھر میں کمرے سے چلی جاتی ہوں کیونکہ شوہر بول بول کر تھک چکا ہوتا ہے اور چیخنے چلانے کے بعد اب اسے تھوڑے آرام کی ضرورت ہوتی ہے. میں کمرے سے نکل جاتی ہوں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہو جاتی ہوں. خاتون صحافی نے پوچھا : اس کے بعد آپ کیا کرتی ہیں؟ کیا آپ بول چال بند کرنے کا اسلوب اپناتی ہیں؟ ایک آدھ ہفتہ بات چیت نہیں کرتی ہیں؟ بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں ! اس بری عادت سے ہمیشہ بچنا چاہیے، یہ دودھاری ہتھیار ہے، جب آپ ایک ہفتے تک شوہر سے بات چیت نہیں کریں گی ایسے وقت میں جب کہ اسے آپ کے ساتھ مصالحت کی ضرورت ہے تو وہ اس کیفیت کا عادی ہو جائے گا اور پھر یہ چیز بڑھتے بڑھتے خطرناک قسم کی نفرت کی شکل اختیار کر لے گی. صحافی نے پوچھا : پھر آپ کیا کرتی ہیں؟ بوڑھی خاتون بولیں : میں دو تین گھنٹے بعد شوہر کے پاس ایک گلاس جوس یا ایک کپ کافی لے کر جاتی ہوں اور محبت بھرے انداز میں کہتی ہوں: پی لیجیے. حقیقت میں شوہر کو اسی کی ضرورت ہوتی ہے. پھر میں اس سے نارمل انداز میں بات کرنے لگتی ہوں. وہ پوچھتا ہے کیا میں اس سے ناراض ہوں؟ میں کہتی ہوں : نہیں. اس کے بعد وہ اپنی سخت کلامی پر معذرت ظاہر کرتا ہے اور خوبصورت قسم کی باتیں کرنے لگتا ہے. انٹرویو لینے والی خاتون نے پوچھا : اور آپ اس کی یہ باتیں مان لیتی ہیں؟ بوڑھی خاتون بولیں : بالکل، میں کوئی اناڑی تھوڑی ہوں، مجھے اپنے آپ پر پورا بھروسہ ہوتا ہے. کیا آپ چاہتی ہیں کہ میرا شوہر جب غصے میں ہو تو میں اس کی ہر بات کا یقین کرلوں اور جب وہ پرسکون ہو تو تو اس کی کوئی بات نہ مانوں؟ خاتون صحافی نے پوچھا : اور آپ کی عزت نفس (self respect) ؟ بوڑھی خاتون بولیں : پہلی بات تو یہ کہ میری عزت نفس اسی وقت ہے جب میرا شوہر مجھ سے راضی ہو اور ہماری شادی شدہ زندگی پرسکون ہو دوسری بات یہ کہ شوہر بیوی کے درمیان عزت نفس نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی جب مرد و عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں تو پھر کیسی عزت نفس. #unfrezzmyaccount #fyppppppppppppppppppppppp #sadvibes🥀 #sadsong #sadvibes🥀 #2am #fyp #عورت #iqrasanam #goodbye #thefinalchapter #LearnOnTikTok #thoughts #trending @TikTok @TiktokPakistanOfficial

goodbye 🦋
goodbye 🦋
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 27 July 2024 18:17:31 GMT
74430
3697
200
476

Music

Download

Comments

mughalzaadi411
❤️A🦋 :
Kamal caption 🔥❣️I will pick this tips 💞 انشاء اللہ
2024-07-28 18:00:24
54
fariskhan857
Faris khan :
wow so cute
2024-07-29 15:09:57
5
itx_arslanzulfiqar
arslanzulfiqar :
Caption koo too sab لوگ aacha kah rahaan Haan but nobody can follow these lines in their personal life🙂
2024-07-29 07:21:00
9
_itz.laiba
LaibaMalik✨🧿🥀 :
best ever information for girls
2024-07-28 17:20:05
5
darma64queen
بنت حوا 🧕 :
speechless about caption 🥰
2024-07-28 09:03:57
22
shahid0491
Shahid :
caption plzzzz🥺
2024-07-29 16:53:24
3
rijashaikh218
Youhh&Mee.💋♥️ :
caption dy do please 🥺
2024-07-29 11:19:25
1
aizal.fatima238
Aizal Fatima ❤️ :
Best Ever Informative caption About couples ❤️🥺
2024-07-28 16:56:30
5
zuhrakhan991
ᯃ Ẕuħяαjαη🫀 ᯃ :
caption send me🖤
2024-07-28 16:11:59
1
fatimayy1213
Fatimayy :
What does maskhar ka ansar means
2024-07-28 17:38:33
3
kinzabutt454
𝓼𝓹𝓸𝓻𝓽𝓼 𝓰𝓲𝓻𝓵😎♊ :
I can apply this in my practical life 🙂👀and try my best 💕
2024-07-29 10:16:41
6
minal3292
Minal :
caption send kr skti aap plz?
2024-07-29 06:03:44
1
yahya4413
Blossom🌸🌝 :
Mjsy sb pochty a k ma esa Kya krtii ho k mera husband mery control me a Jb k wo bht gussy wala hai….khair ma unko ye dekha skti k ye krti ho mai🥰🥰🥰
2024-07-28 22:52:05
3
user2118530672301
گمنام🍁 :
best ever motivation🙂
2024-07-28 06:12:11
15
taru.shah72
tarushah :
kindly send me caption
2024-07-29 11:52:24
1
its241107
ayeشhá🥀🖤❤ :
outstanding information for every couple 🤗😍
2024-07-28 15:26:55
10
ansari.world
Ansari World :
best our knowledge for a new ganration 🥰
2024-07-28 13:44:28
10
_ugly_803
مجنوں 🥺🫀 :
Caption ?
2024-07-29 09:18:43
1
biyaasthetics0
biyaasthetics0 :
kmaaaal ..... outstanding....
2024-07-28 13:43:48
5
ainakhan751
Sana khan :
Same meri ami or baba khbi lrty hoi nahi dekha 🥺❤️
2024-07-28 18:55:45
1
wabishansari4
wabishansari4 :
caption send me
2024-07-28 17:57:53
2
humanitytruth0
Humanity :
golden words 😳
2024-07-28 16:04:09
2
call_me_ayeshaa
Ayesha_Hassan :
valuable knowledge❤️❤️
2024-07-30 13:16:25
0
mahro302
Mahroo :
can u snd me caption ?
2024-07-29 11:35:55
1
fizzaali6692
syeda Fiza Ali :
captain plz 🥺
2024-07-28 22:57:49
2
To see more videos from user @goodbyee441, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About