@kdkaifhard: ‏اس لڑکے نے کچھ سال پہلے ایک ماں بیٹی کو فلوریڈا میں گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا تھا۔ اسے جج نے جرم ثابت ہونے پر چوبیس سال کی سزا سنائی۔ اس وقت اسکی عمر اٹھارہ سال تھی۔ یہ اپنے باپ کی دی ہوئی مسٹینگ 100 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلا رہا تھا جب اس نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا تھا۔ جب اسکو سزا سنائی گئی تو اسکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ وہ منظر وائرل ہوا۔ اسکے حق میں کیمپین چلنا شروع ہوگئی۔ خواتین تو اسکی خوبصورت نیلی آنکھوں پر مر مٹیں۔ کچھ لوگوں نے اسے بہت کم عمر گردانا۔ مطالبہ یہ تھا کہ اسے سزا نہ سنائی جائی۔ امریکی معاشرے کے مزاج کے عین مطابق لاتعداد سازشی کہانیاں بھر گھڑ لی گئیں کہ یہ لڑکا تو اصل قصوروار تھا ہی نہیں اور وغیرہ وغیرہ۔ اس کے حق میں چلنے والی کیمپین اس قدر زوردار تھی کہ ایک دفعہ دنیا حیران رہ گئی کہ سپیڈ لمٹ سے دوگنی رفتار پر جاتے ہوئے کسی کو کچل دینے والے شخص کے لیے ایسی ہمدردی؟ لیکن امریکہ کا نظام انصاف لولا لنگڑا کانا گنجا نہیں تھا۔ یہ اب 2044 میں اپنی سزا مکمل کرکے رہا ہوگا۔ پاکستان میں جس عورت نے باپ بیٹی کو مارا ہے اس پر اس کیمرون ہیرن کہانی یاد آگئی۔پہلی منافقت ہمارے معاشرے کی اگر تو کچلنے والا کوئی بس ڈرائیور ، رکشہ ڈرائیور ہوتا تو کراچی کے مزاج میں عین ممکن تھا اسکی بس یا رکشے کو اس ڈرائیور سمیت آگ لگا دی جاتی۔ اب لینڈ کروزر کو آگ لگانے کی جرات کسی کو نہ تھی۔ دوسری منافقت کہ جیسے ہی یہ ایکسڈنٹ ہوا اور اسکی خبر پھیلی ہر کسی کو یقین تھا کہ اس عورت کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔ وہ عورت بھی ایسی مکار نکلی کہ فورا وہاں ہی ڈرنک ہونے یا ذہنی مریض ہونے کا تماشا شروع کردیا۔ تیسری منافقت اس طبقے کی نظر آئی جو اس خاتون کے دفاع میں اتر آیا ہے۔ یہ ایلیٹ طبقہ وہی ہے جو خواتین ، مزدور ، غریب کے حقوق پر کسی امریکن سپانسرڈ کانفرنس میں بڑے طمطراق سے شرکت فرماتا ہے۔ چوتھی منافقت اب ہم عدالتی نظام کی دیکھیں گے کہ اس عورت پر تیز رفتاری ، شراب پی کر گاڑی چلانے تک کا مقدمہ درج نہ ہوگا اور سب کچھ کسی کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے گا۔ پانچویں منافقت ہم سب دکھائیں گے اور ایسے ہی کسی اگلے سانحے کا انتظار کریں گے اور اس پر دو دو سطریں لکھ کر یا لائک ری پوسٹ کرکے خاموش ہوجائیں گے۔#2024 #foryoupage #foryou #trending

CARLO 🔥
CARLO 🔥
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 21 August 2024 07:50:18 GMT
4152723
92404
2207
3695

Music

Download

Comments

akh4340
🌸🕊️ :
Sach m Is waqiye ko dekhty hi mery mind m b "Cameron Herrin" Aya tha lkn wo america tha yeh Pakistan h 💔💔🙄🙄
2024-08-21 13:12:10
377
cutepathani672
cutepathani672 :
::پاکستانی قانون آنالِلّهِ وَإِنَـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😭
2024-08-21 11:10:46
904
sherazkhan8104
sheraz khan :
boycott Gul Ahmed
2024-08-21 13:17:38
2
muhammed_k4n
muhammed_k4n :
Please can someone explain
2024-08-21 19:19:21
11
syed98088
Syیd..🦅🦅 :
Allah ki zt insaf dy gi inshallah
2024-08-21 14:44:55
58
ummeusman32
UmmeUsman :
Pakistan hy rishtwat py chlta hy koi insaf deny wala nai 😭
2024-08-21 11:08:23
357
kanwal_writes07
شــــونـی♔ :
caption send
2024-08-21 14:07:13
40
iramch95
iramkook✨💜 :
follow me like my videos 🥰
2024-08-21 16:28:17
8
an8313616
amna naveed :
right it's Pakistan
2024-08-21 11:18:19
53
aish.ki.dairy
Aish ki dairy 😊 :
Allah ki adalt Sy ksy bcho gy
2024-08-21 13:11:42
97
farhanaz45o
farkhanda :
exactly it's true 👍
2024-08-21 11:28:38
32
mughalshahzadi0983
Bint e Sikandar ❤️ :
پاکستانی قانون آنالِلّهِ وَإِنَـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😭
2024-08-21 15:32:37
27
buomer0
bu Omar :
is there any law in Pakistan????
2024-08-21 15:53:58
8
dara.khan.786
Dara khan :
sand me caption
2024-08-21 12:43:01
17
cuttipie246
Ayesha :
we need to make voice and protest against this action
2024-08-21 13:08:30
21
toxicgurll5
𝑻𝒐𝒙𝒊𝒄 𝒈𝒖𝒓𝒍𝒍 :
Captain plzz 🙂
2024-08-21 12:35:43
45
maanobilli284
maanobilli :
exactly ri8
2024-08-21 17:15:01
8
aiiza5911
Aiza295 :
Reality 💯🥀
2024-08-21 13:14:16
38
ayeshanoorofficial5
ayeshanoorofficials :
right💔
2024-08-21 13:07:21
20
aliraza8281
Ali RaZa :
sakht action hona cahyea 😢😢
2024-08-21 15:08:04
5
user3146026772008
Rabia manzor :
i agree with you
2024-08-21 15:57:47
2
supariiwala
Imdad khan :
پاکستانی قانون آنالِلّهِ وَإِنَـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😢😢
2024-08-21 20:18:55
2
rddani23
زوجا دانش :
😢 Allah Pak hum sbko ase hwan logo se bachae ab bht dar lagta h bhae kb kia hojay
2024-08-21 16:09:25
19
hafsakhan5511
꧁༺𝙈𝙖𝙣𝙞 𝙈𝙖𝙛𝙖𝙯𝙖༻꧂ :
Bhai o America tha not Pakistan .. because in Pakistan there is no justice for rich people....so don't worry esy kye logo ko innocent kahengai
2024-08-21 13:25:05
26
mahinoor286
Mahi Noor :
ya pakistan ha yaha awam kuch nei kar skti yaha law hi nei ha
2024-08-21 14:22:51
2
To see more videos from user @kdkaifhard, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About