@siratemustaqim.pk: مزار بنانا اسلام میں نہیں ہے رسولﷺ نے قبر پکی کرنے، اس پہ عمارت بنانے، اس پہ رنگ کرنے، کچھ لکھنے اور قبر پہ دیے جلانے سے منع فرمایا ہے اب کچھ لوگ کہیں گے مسجد نبویﷺ بھی تو بنی ہے پہلی بات تو یہ کہ دربار والے عام انسان کی قبر کو تم رسولﷺ کی قبر سے ملا رہے ہو اور دوسری بات یہ کہ نبیﷺ کی قبر پہ عمارت نہیں بنائی گئی بلکہ عمارت پہلے سے موجود تھی حجرہ پہلے سے موجود تھا اس حجرے میں بنائی گئی قبر کے اوپر عمارت نہیں بنائی گئی دوسرا نبیﷺ کے گھر سے مسجد نبوی متصل تھی اس وجہ سے قبر کی ساتھ مسجد آج بھی ہے قبر کی وجہ سے نہ عمارت بنی ہوئی ہے اور نہ مسجد یہ دونوں چیزیں نبیﷺ کی وفات کے وقت موجود تھیں جبکہ صرف ان دونوں چیزوں کی تزئین و آرائش کی گئی اور آبادی کی وجہ سے احاطہ بھی بڑھایا گیا ہے اس لیے مزاروں کو مہربانی کرکے مسجد نبویؐ سے نہ ملایا کریں۔ ایک طرف تو عاشق رسول بنتے ہیں دوسری طرف نبیﷺ کی قبر کا مقابلہ عام لوگوں کی قبور سے کرتے ہیں کمال کرتے ہیں۔