@khurramshehzad8502: تم میری وہ خواہش ہو۔۔۔۔۔!! جو لاکھوں میں ایک ہوتی ہے۔ میں نے دنیا کی اس بھیڑ میں خود کو گم کرکے دیکھا ہے لیکن وہاں بھی مجھے تمہاری کمی محسوس ہوتی ہے۔ تم نہیں جانتیں مگر تمہاری غیر موجودگی نے مجھ سے میری گویائی چھین لی ہے۔ اب کوئی مجھ سے ہم کلام ہوتا ہے تو میں لفظوں کو ترتیب دیتے ہوئے ہلکان ہو جاتا ہوں۔ پتا نہیں تمہاری باتوں کے علاوہ دنیا کی ساری آوازیں مجھے شور کیوں لگتی ہیں؟ یہ شور شاید ایک دن مجھے پاگل کر دے گا۔ دن رات میرا دماغ اس سوچ میں ڈوبا رہتا ہے کہ تقدیر کے وہ پنے جس میں جدائی لکھی ہے کہیں سے میرے ہاتھ لگ جائیں اور میں انھیں اپنے ہاتھوں سے جلا دوں۔ دیکھو نا! میرا ذہن کس قدر بے چین ہوگیا ہے کہ کائنات کے اصولوں سے بغاوت کرنے لگا ہے حالانکہ میں قدرت کے فیصلوں پر سر خم کرنے والوں میں سے ہوں۔ پر کیا کروں تم سے بچھڑنے کا خیال میرے دل کو لہو لہان کر دیتا ہے اور پھر قطرہ قطرہ اس سے لہو ٹپکنے لگتا ہے۔ تمہیں پتا ہے میں محبت کی اُس مقام تک آ پہنچا ہوں کہ چاہ کر بھی نہ تمہیں بھول سکتا ہوں اور نہ تمہاری یادوں کو اپنے دل سے کھرنچ کر نکال سکتا ہوں۔ تم میری محبت کی شدت کو محسوس کرو اور بتاؤ کیا ان بچے کچے لمحات کو میرے نام کر سکتی ہو؟ کیا تم اب سے اپنی آخری سانس تک مکمل میری ہو سکتی ہو؟ ❤️🩹#❤️🩹🖤#Fyp#foryou #missyou