@sahibzada_asim_maharvi: یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو، وہ غزل کی سچی کتاب ہے اُسے چپکے چپکے پڑھا کرو۔۔۔!!! کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملوگے تپاک سے، یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو۔۔۔!!! ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا، تمہیں جس نے دل سے بُھلا دیا اُسے بھولنے کی دعا کرو۔۔۔!!! مجھے اشتہار سے لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہانیاں، جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں ہو کہا کرو۔۔۔!!! نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو، اُسے اتنی گرمیِ شوق سے بڑی دیر تک نہ نکلا کرو۔۔۔!!! یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اُداس پیڑ کے پاس ہے، یہ تمہارے گھر کی بہار ہے اُسے آنسوؤں سے ہرا کرو۔۔۔!!! بشیر بدر #صوفی #رومی #تصوف #محفل_درویش#sufi #sahibzada_asim_maharvi #chishti #grownmyaccount #grownmyaccount #unfreezemyacount #sufism #sufi_writes