@zarakamran42: میں نے بِگڑا وقت بھی دیکھا ہے اور اچھا بھی !! میں نے وہ چیز بھی کھوئی ہے جو مجھے جان سے ذیادہ پیاری تھی اور میں نے وہ بھی پایا جسکو پانے کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی الحمدللہ ... میں نے ہجوم میں خاموشی دیکھی ہے اور تنہائی میں بھی قہقہوں کی آواز سُنی ہے .... میں نے بہت کُچھ جیت کر ہارا ہے اور بہت کُچھ ہار کر جیتنا چاہتی ہوں۔ پہلے میں اور اب میں بس ایک لفظ کا فرق ہے۔ "یقین" میں پہلے وہ چاہتی تھی جو میرا دل چاہتا تھا اور دل کا کیا ہے ؟ دل تو بے وجہ چیزیں بھی چاہتا ہے۔ اور اب میں بس وہ چاہتی ہوں جو اللہ چاہتا ہے۔۔۔۔۔ کتنی ٹھوکروں کے بعد کتنا کُچھ کھونے کے بعد میں نے جانا تو بس یہی جانا کہ اُسکے فیصلے سے بہتر نہ زمیں میں کوئی شے ہے اور نہ آسماں میں ... اور بس ایک وہی ہے جو نہ اچھے وقت میں اکیلا چھوڑتا ہے اور نہ بُرے وقت میں تنہاء رہنے دیتا ہے ..... آپ جب اللہ سے محبت کریں گے تو یقین کریں آپ کے لیے خودبخد معجزے ہونگے ... !!hania g