@kingshahhh: غذر : سلپی پونیال کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف عمائدین سلپی کا احتجاج، ضلعی انتظامیہ کو تین دن الٹی میٹم دے دیا، گاؤں کمیٹی نے احتجاج میں ضلعی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے سلپی کے ساتھ جو مذاق کیا جارہا ہے ، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا، باقی گاؤں کی نسبت سلپی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پچھلے پانچ ماہ سے جاری ہے، ساتھ ساتھ گریٹر واٹر اسکیم جو کہ گاہکوچ سلپی کے لیے ایک منصوبہ تھا، جو کہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، عمائدین گاہکوچ کے مطالبے کے سامنے بے بس انتظامیہ نے سلپی کے حصے کا پانی بھی اضافی طور گاہکوچ کو دے دیا، اس کے باوجود بھی سلپی گاؤں میں واٹر اسکیم کا کام رک گیا ہے، اور سلپی کو پانی کا حصول ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔۔ ان تمام ایشوز کے اوپر عمائدین سلپی نے ضلعی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ان مسائل کا حل طلب نہ کرنے پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔۔۔#Kingshah #fyp #ghizar #protest #Rights