@ali.king.greece786: یونانی جزیرے تھاسوس کی ماربل مکہ مکرمہ میں۔حرمین شریفین کے انتظامی ادارے نے مسجد الحرام کے فرش کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھنے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ بیان کے مطابق مسجد الحرام کے فرش میں یونان کے جزیرہ تھاسوس سے لائے گئے سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے، جو روشنی اور حرارت کو منعکس کرتا ہے۔ مسجد الحرام کے فرش میں لگائے گئے فرش کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے،تھاسوس سنگ مرمر کے فوائد کے بارے میں الحرمین افیئرز نے تین فوائد کی نشاندہی کی۔ یہ سنگ مرمر شدید گرمی جب درجہ حرارت پچاس درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے کے باوجود فرش کو سرد رکھتے ہیں،رات کے وقت اس کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے نمی کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے، اور دن کے وقت یہ نمی خارج کرتے ہیں۔