@thatonedeadman_: Journey of AHMAD FARAZ ❤️ Voice : Aqib Sabir #ahmadfaraz #ahmadfarazshayari #ahmadfarazpoetry #ahmadfarazkikahani #thevoiceofpain? #thevoiceofjoy? #thevoiceofemotions #deadman #murdainsaan #poet #poetry #poetryislove #poetryheals? #poetrykills? #poetsofinsta #writersofinsta #divinersofinsta #introvertsofinsta #thatonedeadman پوشیدہ سوال : عشق میں انا؟ یہ کیا بات ہوئی؟ عامر امیر کی غزل دیکھیں، اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارا یا اس پہ مبنی کوئی تأثر کوئی اشارا تو میں تمہارا غرور پرور انا کا مالک کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا تو میں تمہارا تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے اگر میں ہارا تو میں تمہارا تمہارا عاشق تمہارا مخلص تمہارا ساتھی تمہارا اپنا رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا تو میں تمہارا تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں اگر مقدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمہارا یہ کس پہ تعویذ کر رہے ہو یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ تو میں تمہارا