@swiswoow47: رائگانی کا دکھ سمجھتے ہو ؟ بے زبانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ ساتھ رہتے ہیں مل نہیں سکتے آگ پانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ گھر کی بے سایگی سے واقف ہو؟ کیا جوانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ تم نے کھویا ہے کیا کوئی محبوب؟ بدگمانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ گھر میں کچھ بھی نہیں سوائے بھوک میزبانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ جس کے پہلو میں کٹ گئے پیاسے ایسے پانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ ہاتھ پہنچے نہ جب سہارے تک ناتوانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ وہ مرا ہو نہیں سکا تحسین زندگانی کا دکھ سمجھتے ہو۔۔۔ #viralvideo #trending #foryou #lyrics #song #views #tiktokislove✅🌹 #