@yaarrkijudii0: کیا آپ نے دیکھا ہے ؟ جب تعلقات کے درمیان سے محبت نکل جاتی ہے تو گفتگو کیسے رسمی سی ہو جاتی ہے، پھیکے پھیکے سے بے جان لہجے اس قدر سرد ہو جاتے ہیں کہ دور دور تک ان کی حرارت ہی محسوس نہیں ہوتی، کسی بھی گرمجوشی سے خالی فقط ضرورت کی بات کی جاتی ہے، اک دوجے سے نہ دکھ درد کو بیان کیا جاتا ہے اور نہ ہی خوشی و خوشخبریاں بانٹی جاتی ہیں محبت کیا مر جاتی ہے تعلق کی روح ہی ختم ہوجاتی ہے اور قریب سے قریب تر رشتہ بھی پرائے سے پرایا ہو کر رہ جاتا ہے ......