@imrankhan.pti: اسلام آباد قتل عام کے شہدأ کا سن کر انتہائی رنجیدہ ہوں- دورِ حاضر کے جنرل ڈائر نے جلیانوالہ باغ کی تاریخ دہرائی ہے- ان شہیدوں کا خونِ ناحق ضائع نہیں جائے گا اور ہم ان شہدأ کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم تک لے کر جائیں گے- حقیقی آزادی کی تحریک ان ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں- نہ میں پیچھے ہٹوں گا نہ پاکستانی قوم- اگر ہم نے آج ہار مان لی تو پاکستانی قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا- پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور وہ پاکستان میں کہیں بھی کیا جا سکتا ہے- 9 مئی کو بھی ہمارے 25 کارکنان کو شہید کیا گیا اور اس بار بھی پرامن مظاہرین کو گولیاں مار کر خون کی ہولی کھیلی گئی اور درجنوں شہریوں کو شہید کیا گیا جو کہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں کیا گیا- ہماری کال پر لاکھوں پاکستانی تمام تر رکاوٹوں، گرفتاریوں اور دھمکیوں کے باوجود آئینِ پاکستان اور جمہوریت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ لے کر اسلام آباد پہنچے لیکن ان پرامن لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے- اس بار شیلنگ اور ربڑ بلٹس سے آگے بڑھ کر سنائپرز اور دیگر جان لیوا اسلحے سے قتل عام کیا گیا جو ڈیتھ سرٹیفیکیٹس میں بھی سامنے آ چکا ہے- درجنوں مظاہرین کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا اور 6 ہزار سے زائد کارکنان کو جھوٹے کیسز میں گرفتار کیا گیا- میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر اس قتل عام کی تحقیقات کروائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے اور اس میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں- میں مطالبہ کرتا ہوں کہ شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی CCTV فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ 9 مئی کی طرح شواہد غائب نہ کیے جا سکیں- میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایات دی ہیں کہ شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیں- جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے لیے تمام توانائی خرچ کریں اور جو لوگ گرفتار ہیں ان کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں- اسلام آباد قتل عام کے خلاف پشاور میں شہدا مارچ کا انعقاد کیا جائے اور پارلیمنٹ کا سیشن جلد از جلد بلا کر قرارداد پیش کی جائے- اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اس قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں اور پاکستان میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں- میں اسلام آباد پہنچنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں- علی امین، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، خالد خورشید، عالیہ حمزہ، شاہد خٹک، نوجوان لیڈرز سمیت مارچ کو لیڈ کرنے والے تمام سینئیر اور جونئیر پارٹی ممبران، ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو سراہتا ہوں- پنجاب اور اسلام آباد میں جیسے کرفیو کا ماحول بنا کر تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور ملکی معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا یہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں- فارم 47 کے سہارے کھڑی کٹھ پتلی حکومت اور مافیا کے غلام پولیس کے آئی جیز صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے یہ ظلم کر رہے ہیں- تحریک انصاف کے کارکنان متحد اور منظم ہو کر ملک پر مسلط مافیا کے خلاف اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے اگلے مرحلے کی تیاری کریں۔

Imran Khan Official
Imran Khan Official
Open In TikTok:
Region: CA
Monday 02 December 2024 16:01:25 GMT
294624
112925
7320
691

Music

Download

Comments

irfan.afridi683
Irfan Afridi :
Imran Khan is the greatest leader
2024-12-02 16:03:13
29
anaya_khan108
Anayakhan🖤🔥 :
my leader
2024-12-02 16:02:29
259
alxy_star212
ছোট নবাব :
🥰🥰🥰 কেমন আছেন ভাই
2024-12-02 16:24:35
4
muneebqaiser09
pti no 1 :
murshad💖
2024-12-02 16:11:32
12
waqarkhanchachar12
💯وقار چاچڑ🔥 :
right
2024-12-02 16:10:39
12
rayankhan274567
rayankhan27 :
imrankhan zindabad King
2024-12-02 16:03:05
24
muhammadwazir496
Muhammad Wazir 555 :
First comment 🔥
2024-12-02 16:04:52
24
bbhidwal
Mhr Asad bhidwal :
🥀❤️I’m
2024-12-02 16:03:23
25
smeerali008
sargani TikTok team 999👍♥️♥️ :
love 😘 khan shab
2024-12-02 17:01:15
4
bhai2947
bhai :
please support me🙏🙏🙏🙏🥺🥺
2024-12-02 16:03:18
15
muzammilkhandurranimk
Muzammil Khan DuRrani Mk :
my king 👑
2024-12-02 16:19:59
18
mubasharwahla010
Muبashar Waحla :
I love Imran Khan
2024-12-02 16:02:59
17
amir_janii_146
꧁𓊈🅰🅼🅸🆁☄️🅹🅰🅽🅸🅸𓊉꧂ :
1st me
2024-12-02 16:03:19
25
naveed.burki302
Naveed burki :
my leader
2024-12-02 16:03:38
15
sarakoko9797
👑🇦🇫ꜱᴀʀᴀ ᴋᴏᴋᴏ🇦🇫👑 :
only. 804
2024-12-02 16:04:57
20
1111tayyabjutt
🔥💸🦅طیّب JUTT🦁☞ :
804💯🥰✌️✌️
2024-12-02 16:02:38
45
h.is.meri.jan
Jutt Ke Jan ❤️🫀 :
Support me
2024-12-02 16:08:45
20
sayco__14
🖤 :
first comment
2024-12-02 16:04:02
22
shahid_sandha220
🫀شاہد سندھا ⚡️ :
King of pakistan❤️
2024-12-02 16:04:56
27
niazimandialaa
خان بادشاہ ♣️🚩 :
I love Khan you❤
2024-12-02 16:06:11
25
mr__arman335
👑TUAIB ارمان👑 :
king 👑
2024-12-02 16:02:39
22
adnankhattak232323
ADNAN KHATTAK 23 :
i love 💕 Imran Khan
2024-12-02 16:19:49
29
gleetohanus804
⚡️Gleetoo⚡️ :
King of world 🥰🥰🥰🥰
2024-12-02 16:10:37
13
abdulbasir1133
abdulbasir :
my leader🤲😭🌹🌹💔
2024-12-02 16:03:23
22
farhanraofani
F A R ح A N :
مرشد❤
2024-12-02 16:04:21
19
To see more videos from user @imrankhan.pti, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About