@faisalabadpolice: ۔ سی پی او ٖفیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کے ہمراہ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادفرحان ،انچارج خدمت مرکز سرمد،انچارج تحفظ مرکز مدیحہ ارشاد اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہےاس موقع پر سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے سکول انتظامات اور مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا اور شرکاء کو پولیس کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈرائیونگ سکول انتظامیہ نے سی پی او فیصل آباد کو بتایا کہ موٹرسائیکلز،موٹرکار اور ایل ٹی وی ٹریننگ پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،ٹریننگ میں ڈرائیونگ سکلز کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی،روڈ سینس،ٹریفک سائینز اور مکینیکل کے حوالے سے بھی لیکچرز دیئے جائینگے۔جس میں جدید ڈرائیونگ کے اصولوں پر مبنی لٹریچر شامل ہیں جبکہ کورس مکمل کرنے والے مرد و خواتین کو نہ صرف سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا بلکہ انہیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بھی کیا جائے گا ،بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ کے اصول پر لوگوں میں ڈرائیونگ سیکھنے کے رجحان میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ ڈرائیونگ سکول میں ہر شہری ڈرائیونگ سیکھنے کے لئے داخلہ حاصل کرسکتا ہے۔ پولیس خدمت مرکز فیصل آباد میں جدید کیومیٹک مشین نصب کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کے بیٹھنے کے لئے مزید انتظامات کئے جارہے ہیں۔ #punjabpolicezindabad🇵🇰 #fsdpolice #police #faisalabad #khidmatmarkaz #public #friendofpolice #trending #viral #foryou