@madiha.zarrar: یہ سال مجھے یہ سبق دے گیا کہ زندگی کے مشکل ترین لمحے بھی گزر ہی جاتے ہیں۔ میں نے اپنے آپ کو معاف کیا اس بات کے لیے کہ میں نے اپنی زندگی میں وہ چیزیں قبول کیں جن کی میں مستحق نہیں تھی۔ میں نے اپنی طاقت کو پہچانا اور یہ سیکھا کہ خود سے محبت کرنا کتنا ضروری ہے۔ آج جب میں ان سب لمحوں کو یاد کرتی ہوں تو اپنے آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ میں نے بار بار خود کو یاد دلایا کہ مجھے آگے بڑھنا ہے، چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں۔ میں نے ہر بار خود کو سنبھالنا ہے۔ ٹوٹ کر دوبارہ کھڑے ہونا ہے صرف اس لیے کہ زندگی کا یہ سفر رک نہ جائے۔ یہ سال میرے لیے ناقابل بیان درد اور کرب لے کر آیا، ایسا درد جو کسی کو دکھانا تو دور خود سے بھی چھپانا پڑا۔ میں کئی بار ہار ماننے کے قریب تھی اور کئی بار ایسا لگا جیسے میں اپنی ذات کو کھو رہی ہوں۔ لیکن آج میں اپنے اندر وہ طاقت دیکھتی ہوں جو مجھے ہر بار اٹھنے اور جینے کا حوصلہ دیتی ہے۔ میں مضبوط ہوں اور اپنی تکلیف کے باوجود جینے کا ہنر رکھتی ہوں۔ مدیحہ ضرار کے قلم سے! نئے سال کے موقع پر ہر اس پڑھنے والے کے لیے جس نے خاموشی سے خود کو سنبھالے رکھا #madihazarrar #آزادپنچھی #writer