@dr.soul99: نشوں میں سب سے خطرناک نشا کسی انسان کا نشا ہے جب آپکو کسی کی موجودگی کا نشا لگ جائے تو وہاں سے آپکی زندگی کی مشکل شروع ہوجاتی ہے اور اس سے بھی زیادہ مشکل جب کے آپ اس سے یہ اعتراف کر لیں کے وہ آپکے لیے ضروری ہے بس پھر آپ اپنی زندگی کی الٹی گنتی گننا شروع کردیں انسانی نشا وہ بلا ہے جو آپکو بھری دنیا میں اس طرح تنہا کردیتا ہے کے ہر شے آپکو بیزار کرتی ہے اسکی آواز کے علاوہ ہر آواز شور لگتی ہے اسکے بنا ہر منظر بس بکھرے ہوئے سے رنگ لگتے ہیں یہ نشا جب آپکو نہیں ملتا تو آپکے دل، دماغ اور حتکے آپکی روح تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے یہ اتنا خطرناک نشا ہونے کے باوجود بھی اب تک اس مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے کوئی رحاب سینٹر نہیں بنائے گئے کوئی ایسے تجویز نہیں کی گئی جس سے ان مریضوں کو کچھ راحت مل سکے انکو اس نشے سے نجات مل سکے یہ اپنی زندگی کی طرف واپس آسکیں دنیا انہیں پھر سے مکمل لگنے لگے اور یہ پھر سے خود کو پہچان سکیں...