@alfaaz.001: میں نے تمھارا انتظار کیا جیسے بلوچ مائیں اپنے جگر گوشوں کے لوٹنے کا کرتی ہیں میں نے تمھارا انتظار کیا جیسے مظلوم قیامت کا کرتے ہیں میں نے تمہارا انتظار کیا جیسے ستارے چمکنے کے لیے رات کا انتظار کرتے ہیں میں نے تمھارا اتنا انتظار کیا کہ میں بھول گیا میں تمھارا انتظار کر رہا ہوں یا انتظار کے ساتھ ہی پیدا ہوا تھا میں نے انتظار کیا انتظار کرنے والے کی سانسیں بھی اس کے ساتھ ہی ٹہلتی رہتی ہیں میں نے انتظار کیا حتی کہ یہ پوری دنیا ایک انتظار گاہ بن گئی جہاں بیٹھے میں اب بھی تمھارا انتظار کرتا ہوں۔ نسیم خان #ultimatefoodbattle #viral #fyp #unfreezemyacount #digitalhifazat #tiktokpakistan