@ammar_khan030: ایک اجنبی کے نام ! میں نے ایک تصویر دیکھی جس میں کائنات کے ساتوں رنگ موجود تھے اور آٹھواں رنگ تھا تمہاری آنکھوں کا جانے وہ خواب تھے کہ کوئی حسرت میں چاہتا ہوں کہ تمہاری صورت کو کینوس پر لفظوں سے اُتاروں لیکن کیسے کسی بھی ادب نے ابھی تک اتنی ترقی نہیں کی لغت میں کہیں بھی ایسے کوئی لفظ موجود نہیں میں چاہتا ہوں کہ تمہاری آنکھوں کے رنگ کو کائنات کا لازمی جزو قرار دیا جائے لیکن اس رنگ کو ابھی تلک میں خود نہیں جان پایا اے مہ جبین مجھ سے ہمکلام ہو تاکہ میں کچھ لکھ سکوں تمہارے بارے میں اور تمہاری آنکھوں کے رنگ کے بارے میں کہ اس بن ادب ادھورا ہے#foryou