@astheticsoul241: میں عورت ہُوں اور تُم سے بے اِنتہا مُحبت کرتی ہُوں اگر میرا بَس چلے تو میں تُمہارے دن بَھر کی تَھکن اپنی آغوش میں سمیٹ لُوں عورت کی آغوش میں بڑا اثر ہوتا ہے میں تُمہاری پُور پُور کو سُکون سے بَھر دینا چاہتی ہُوں تُمہاری آنکھوں پہ مُحبت کے مرہم رکھ کر اُن میں سَت رنگے خواب بَھرنا چاہتی ہُوں میں تُمہارے ہاتھوں کی لکیروں میں چُھپی مُشقت کو اپنے مہندی سے سجے ہاتھوں سے چُن کر اُن میں خُوش قِسمتی کی کُنجیاں تھمانا چاہتی ہُوں میں تُمہارا سُکون بَن کر تُمہیں دُنیا کے دُکھوں سے بچا لینا چاہتی ہُوں اور یقین مانو یہ سب مُحبت کرنے والی عورت کر سکتی ہے لیکن مرد نے ہمیشہ مَن پَسند عورت کو کھویا یے اور عورت کو کبھی مَن پَسند مرد مِلا ہی نہیں۔ #foryou #foryoupage #fyp #viralvideo #viewsproblem #100k #500k #explorepage