@rj_typist2: کافی دنوں سے ایک پاؤں کی اُنگلی کا ناخن اُکھڑا ہوا تھا روز درد ہوتا تھا۔ کہیں پاؤں کو ٹھوکر لگتی تو بھی تکلیف ہوتی درد اتنا کہ رونے بیٹھ جاتا رات کو سوتا تو چادر کہ ساتھ لگ جاتا تو بھی درد اب تو خون بھی رسنے لگا تھا کاٹ بھی نہیں رہا تھا کیوں کہ ایک دفعہ کاٹنے کی کوشش کی تو اتنا درد ہوا اتنا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے رفتہ رفت اس درد نے بہت تنگ کیا تو پھر کل رات میں نے آنکھیں بند کر کے بے دردی سے کھینچ کر نکال دیا درد کی شدت سے چیخیں نکل گئیں ایک دو گھنٹے روتا رہا پھر آنکھ لگ گئی اور سو گیا آج صبح اُٹھا تو مجھے آرام تھا پھر میں نے سوچا کہ دل کا درد دل کا ناسور بنے لوگوں کو بھی کاش ہم ایسے ہی کھینچ کر نکال سکتے ایک ہی بار درد ہوتا ایک ہی بار روتے مگر پھر نارمل ہو جاتے روز روز کے عذاب سے جان چھوٹ جاتی کاش 🥹💔