@madiha.zarrar: "آنکھیں اس سے محبت کرتی ہیں جو آنکھوں کو اچھا لگے اور عقل اسے پسند کرتی ہے جو اسے سمجھ سکے جبکہ روح صرف اس سے محبت کرتی ہے جو اس کے مشابہ ہو۔ " محبت اور تعلقات کی گہرائی ہمیشہ ظاہری خوبصورتی سے بڑھ کر ہوتی ہے۔ حقیقی تعلقات ان لوگوں کے ساتھ بنتے ہیں جو ہماری اندرونی خوبصورتی، ہماری سوچ، احساسات، اور خوابوں کو سمجھتے ہیں۔ احمد جاوید صاحب بہت خوبصورت بات کہتے ہیں کہ جو آج کسی وجہ سے اچھا لگتا ہے، وہ کل کسی وجہ سے برا بھی لگنے لگ جاتا ہے جب ہم اپنی زندگی میں ان لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جو صرف ظاہری شکل و صورت پر توجہ دیتے ہیں، تو ہم اپنی روح کی حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اس لیے، اپنی روح کی خوبصورتی پر توجہ دیں، کیونکہ جو لوگ اس کی قدر کرتے ہیں، وہی سفر میں ہم قدم رہیں گے۔ مدیحہ ضرارکے قلم سے! #madihazarrar #urdu #madihazarrarnovels #writer