@mufti_haleem_hashmi333: وہی ہے جو تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی، تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جائے اور وہ مومنوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہےo جس دن وہ (مومِن) اس سے ملاقات کریں گے تو ان (کی ملاقات) کا تحفہ سلام ہوگا، اور اس نے ان کے لئے بڑی عظمت والا اجر تیار کر رکھا ہےo‘‘ 2۔ اِنَّ اللهَ وَمَلٰـئِکَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِيِّ ط یٰـاَیُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيْمًاo (الأحزاب، 33 : 56) ’’بے شک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبيِّ (مکرمّ ﷺ ) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کروo‘‘ اَلْأَحَادِيْثُ النَّبَوِيَّةُ 1۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ : لَقِیَنِي کَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ رضی الله عنه فَقَالَ : أَلا أُھْدِي لَکَ ھَدِيَّةً سَمِعْتُهَا مِنَ النَّبِيِّ ﷺ ؟ فَقُلْتُ : بَلَی، فَأَهْدِهَا لِي، فَقَالَ : سَأَلْنَا رَسُوْلَ اللهِ ﷺ فَقُلْنَا : یَا رَسُوْلَ اللهِ، کَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْکُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ، فَإِنَّ اللهَ قَدْ عَلَّمَنَا کَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْکُمْ؟ قَالَ : قُوْلُوْا : اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ۔ اَللَّھُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ۔ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ۔ 1 : أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب : الأنبیاء، باب : قول الله تعالی : واتخذ الله إبراهیم خلیلا، 3 / 1233، الرقم : 3190، وفي کتاب : الدعوات، باب : الصلاۃ علی النبي ﷺ ، 5 / 2338، الرقم : 5996، ومسلم في الصحیح، کتاب : الصلاۃ، باب : الصلاۃ علی النبي ﷺ بعد التشهد، 1 / 305، الرقم : 406، والنسائي في السنن، کتاب : السھو، باب : نوع آخر، 3 / 47، الرقم : 1287۔1289، وابن حبان في الصحیح، 5 / 286، الرقم : 1957۔ ’’حضرت عبد الرحمن بن ابو لیلیٰ کا بیان ہے کہ مجھے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ملے اور فرمایا : کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں جسے میں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا ہے؟ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا : کیوں نہیں، آپ مجھے وہ ضرور عطا کریں، انہوں نے فرمایا : ہم نے حضور نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا : ـ یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کی خدمت میں سلام بھیجنا تو سکھا دیا ہے لیکن ہم آپ کے اہلِ بیت پر درود کیسے بھیجا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ یوں کہا کرو : اے اللہ! درود بھیج حضرت محمدمصطفی ﷺ پراور آلِ محمد ﷺ پر جیسے تونے درود بھیجا حضرت ابراہیمں پر اور آلِ ابراہیمں پر، بیشک تُو بہت تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما حضرت محمد مصطفی ﷺ پر اور آلِ محمد ﷺ پر جیسے تونے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیمں اور آلِ ابراہیمں پر، بے شک تُو تعریف اور بزرگی والاہے۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے#prophet #fyp #viralvideos #islamic_video #prophet @Maulana Haleem Syed Hashmi