@pardesiadmi: ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛ "معاف کیجئے جناب، میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں، کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟" آدمی: "جی بالکل." عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے، کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟" آدمی - "نہیں۔" اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟" آدمی: "نہیں۔" اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا: "اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟" آدمی: "نہیں۔" عورت: (غصے سے) "تم ایک نہایت خود غرض اور بے حس آدمی ہو جس کو خواتین کا ، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے" یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔ پاس کھڑے دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا، اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا ؟ تو اس آدمی نے جواب دیا: "یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے، اگر یہ مجھ سے سیٹ نا چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!! ھمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں...!#fyp #Astrophysics #pardesi #pardesiadmi #dawlatvoice

Pardesi Admi
Pardesi Admi
Open In TikTok:
Region: AE
Tuesday 04 February 2025 04:21:40 GMT
1431
48
2
2

Music

Download

Comments

brighteyeoptical
Bright Eye Optical :
😁
2025-02-06 09:27:13
1
callmemohsin0
Rai Mohsin Shahzad kharal :
❣️❣️❣️
2025-02-04 06:04:19
1
To see more videos from user @pardesiadmi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About