@chramzan229: موت سچ ہے اور تم ایک پر چھائی ہو بس بات سیدھی ہے سمجھ دیر سے آئی ہو بس
تھک گیا ہوں روز کے ملنے ملانے سے میں دل یہ کرتا ہے میں ہوں اور تنہائی ہو بس
عشق بازی سے ملا ہے کبھی کسی کو کیا یہ وہ منزل جس کا انجام رسوائی ہو بس
دل طبیبوں سے تو بالکل سدھرنے کا نہیں میں سدھر جاؤں گا تیری مسیحائی ہو بس
اس کی محفل میں ٹھہرتا میں آخر کس لئے یوں لگا ہر شخص جیسے تماشائی ہو بس
ایک دن میں توڑ ڈالوں گا پر دیوار غم ایک دفعہ جو دعاؤں کی شنوائی ہو بس
یہ بلائے عشق تم نے کہاں سے سر لی ہے یار فیصل تم بھی بالکل ہی شیدائی ہو بس
(فیصل عزيز)#foryouvideos #