@arslanramzan765: ڈہرانوالہ جعلی ٹیکس وصولی کرنے والا شخص گرفتار، دکانداروں سے رسیدیں لانے کی اپیل ڈاہرانولہ: تین سے چار سال سے ضلع کونسل، اسپیشل برانچ اور مختلف ایجنسیوں کے نام پر دکانداروں، پٹرول پمپ مالکان اور میڈیکل اسٹورز سے جعلی ٹیکس وصول کرنے والا شہزاد حسین ولد لیاقت علی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، پولیس نے مؤرخہ 12 فروری 2025 کو سلیمانیہ پٹرول پمپ، اڈا پل مراد / 117 مراد پر چھاپہ مار کر ملزم کو موقع واردات سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم عرصہ دراز سے جعلی سرکاری افسر بن کر کاروباری حضرات سے بھاری رقم بٹور رہا تھا۔ ضلع بہاولنگر کے تمام پٹرول پمپ مالکان، دکاندار حضرات اور دیگر متاثرین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رسیدیں لے کر تھانہ ڈاہرانولہ پہنچیں تاکہ دھوکہ دہی سے لی گئی رقم واپس دلوائی جا سکے اور پولیس اپنی قانونی کارروائی مکمل کر سکے #۔