@sufyan01775: آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹر چینج سے نیچے اتریں تو آپ کو دائیں جانب تھانہ نیلہ ملے گا اس تھانے میں یکم فروری کو ایک گم نام خط موصول ہوا جس میں انکشاف کیا گیا گھکھ گاؤں کی ایک حویلی میں ایک لڑکی اور لڑکا دو سال سے بند ہیں کوئی خاتون ہر دوسرے دن کھڑکی کے ذریعے انھیں کھانا دے جاتی ہے، یہ دونوں آخری سانسیں لے رہے ہیں، یہ خط باره دن پولیس کی فائلوں میں گردش کرتا رہا، بہرحال قصہ مختصر 12 فروری کو پولیس گاؤں پہنچ گئی، گھکھ تھانہ نیلہ سے 25 کلومیٹر دور ہے، جنرل فیض حمید کی مہربانی سے گاؤں تک سڑک بن گئی تھی، پولیس حویلی تک پہنچی تو اسے حویلی کے ایک کمرے میں بستر پر ایک لڑکی کی نو دس دن پرانی لاش ملی لاش کے اوپر رضائیاں اور دریاں پڑی تھیں، لڑکی کی موت بظاہر بھوک اور سردی کی وجہ سے ہوئی تھی، وہ مکمل طور پر ہڈیوں کا ڈھانچہ تھی، اس کا کل وزن 10 سے 15 کلو تھا، کمرے میں روٹی کے ٹکڑے بھی پڑے تھے جب کہ کونے میں لڑکی کا پاخانہ تھا جو ثابت کرتا تھا وہ کمرے میں بول و براز کرتی تھی، اس کے جسم پر پھٹے پرانے اور بدبودار کپڑے تھے جن سے محسوس ہوتا تھا اس نے سال ڈیڑھ سال سے کپڑے نہیں بدلے بال اور ناخن بھی بڑھے ہوئے تھے اور لڑکی نے مدت سے غسل بھی نہیں کیا تھا پولیس نے دوسرہ کمرہ کھلوایا تو اس سے ایک نوجوان لڑکا ملا وہ پولیس کو دیکھ کر چھپنے کی کوشش کرنے لگا، پولیس نے بڑی مشکل سے اسے یقین دلایا ہم تمہاری مدد کے لیے آئے ہیں، لڑکے کی حالت بھی خستہ تھی، جسم سے بدبو آ رہی تھی بال گندے اور لمبے تھے اور ان میں جوئیں پڑی ہوئی تھیں، اس کا جسم بھی ہڈیوں کا ڈھانچہ تھا، وہ نقابت سے کھڑا تک نہیں ہو پا رہا تھا، یہ بھی بول و براز کمرے میں کرتا تھا، اس کا کمرہ انتہائی خراب اور گندہ تھا بستر بھی غلیظ تھا، پولیس فوری طور پر لاش اور نوجوان کو تھانے لے گئی۔ نوجوان کو گرم پانی سے غسل دیا گیا، بال اور ناخن تراشے گئے اور اسے نئے کپڑے پہنائے گئے، اسے اچھی خوراک بھی دی گئی یہ برسوں کا بھوکا تھا لہٰذا یہ جانوروں کی طرح خوراک پر پل پڑا نوجوان کی طبیعت ذرا سی سنبھلی تو اس نے ہول ناک اسٹوری سنائی اس کے والد کا نام چوہدری زرین تاج تھا، وہ شریف آدمی تھے، گاؤں کے لوگ ان کی عزت کرتے تھے، دو سال پہلے ان کا انتقال ہوگیا، والدہ کا انتقال ان سے پہلے ہو چکا تھا، نوجوان کا نام حسن رضا ہے، اس کی عمر 32 سال ہے، لڑکی اس کی بہن تھی اور اس کا نام جبین تھا، عمر 25 سال تھی، لڑکی نے بی ایس سی کر رکھا تھا اور میٹرک میں اس نے راولپنڈی ریجن میں ٹاپ کیا تھا، وہ انتہائی محنتی اور ذہین بچی تھی، دونوں بہن بھائیوں کو وراثت میں 950 کنال زمین ملی زمین ذرخیز اور قیمتی تھی والدین کے بعد بہن بھائی اکیلے رہ گئے۔ ان کے تایا کے بیٹے تعداد اور اثرورسوخ میں زیادہ تھے لہٰذا تایا زاد چوہدری عنصر محمود نے اپنے بھائیوں اشرف اور شکیل کی مدد سے ان کی زمین پر قبضہ کر لیا اور دونوں بہن بھائی کو پاگل مشہور کرکے حویلی میں بند کر دیا، یہ علاج کے نام پر انھیں ایسی دوائیں بھی دیتا رہتا تھا جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑ جائے یا یہ فوت ہو جائیں، دونوں بہن بھائی کو دو سال دو مختلف کمروں میں بند رکھا گیا، انھیں کپڑے دیے جاتے تھے اور نہ گرمیوں میں پنکھا اور سردیوں میں رضائی، کھڑکی سے ان کے کمرے میں روزانہ ایک ایک روٹی اور تھوڑا سا سالن اندر پھینک دیا جاتا تھا، یہ بول و براز بھی کمرے میں کرتے تھے، ملزم با اثر تھے، چناں چہ گاؤں کے لوگوں نے ڈر کر ہونٹ سی لیے اور خاموشی سے یہ ظلم دیکھتے رہے، اس دوران زمین تایا زاد بھائیوں کے قبضے میں رہی یہ اس پر کھیتی باڑی بھی کراتے رہے اور انھوں نے ان کے 65 لاکھ روپے کے درخت بھی بیچ دیے۔ ڑکی جبين طويل ظلم برداشت نہ کر سکی، یہ فروری کے شروع میں فوت ہوگئی اور اس کی لاش 9 دن کمرے میں پڑی رہی جب کہ لڑکا زندگی کی سرحد پر بیٹھ کرموت کا انتظار کر رہا تھا، یہاں تک کہ گاؤں کے کسی شخص کو ان پر رحم آ گیا اور اس نے تھانے میں گم نام خط لکھ دیا بہن بھائی کی دوسری خوش نصیبی نیا ڈی پی او تھا، احمد محی الدین ٹرانسفر ہو کر چکوال آ گیا، یہ ڈی پی او کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر بھی ہے۔ احمد محی الدین کے نوٹس میں جب خط آیا تو اسنے فوری طور پر پولیس ایکشن کا حکم دے دیایوں دونوں اب علاقے کے بااثر لوگوں کا دباؤ DPO بہن بھائی مل گئے برداشت کر رہا ہے، نوجوان حسن رضا پولیس کی حفاظت میں ہے، یہ ٹراما کا شکار ہے، پولیس اس کا علاج بھی کرا رہی ہے اور اس کی حفاظت بھی کر رہی ہے یہ اس واقعے کا واحد گواہ اور مدعی ہے اگر خدانخواستہ اسے کچھ ہوگیا تو پھر ملزمان بڑی آسانی سے بری ہو جائیں گے، پولیس نے پہلے مرکزی ملزم عنصر محمود اور پھر اس کے دونوں بھائیوں اشرف اور شکیل کو گرفتار کر لیا، ملزم اس وقت ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں جاری ہے

waseef shinwari
waseef shinwari
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 25 April 2025 17:23:00 GMT
2743975
53627
2002
2772

Music

Download

Comments

glfarazhazarvi1
GulFraz GUJJAR Mansehra :
پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی افسر دیکھا ہے جو افسر کہلانے کے لائق ہے اللہ پاکستان کو ایسے مزید افیسرز عطا کریں احمد محی الدینصاحب اللہ اپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے
2025-05-07 16:20:39
1175
alone_kpr
Alone_kpr :
احمد محی الدین تیری عظمت کو سلام
2025-04-26 10:49:20
1255
mohammad.nazir97
Mohammad :
Allah ap ko salamt rakhe d p o saheb
2025-06-14 14:46:04
0
saqibiqbal96
Saqib Iqbal :
ایسے ڈی پی او کو چیف آف آرمی سٹاف ہونا چاہیئے بہت اعلیٰ
2025-04-26 18:01:15
1003
waqasalikhan56
♠DRUگS🚩MAفIA♣ :
کاش احمد محی الدین صاحب کا کچھ دن پہلے ٹرانسفر ہو جاتا تو شاید لڑکی کی زندگی بھی بچ جاتی۔ پر جو اللّٰہ کو منظور 😭😢
2025-05-02 12:20:31
224
abid_javed15
Abid Javed مرشد عمران خان :
غلام محی دین صاحب اپ کی عظمت کو سلام اپ کے ھاتھ پاوں چومنے کو دل ھے۔ سر اپ واقعی ایک نیک ماں پاپ کی حلال اولاد ھیں۔ اللّٰہ اپ کا حامی و ناصر۔
2025-05-06 16:51:46
228
n.a.kniazi
N.A.Z Niazi :
اللّٰہ تعالیٰ اس لڑکے کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ڈی پی او صاحب کو بھی ہمت اور استقامت عطا فرمائے آمین
2025-04-27 06:51:10
258
khalidjavaid788
khalidjavaid :
ویسے تو مجھے کوئی بھی پولیس والا اچھا نہیں لگتا ہے لیکن سر اپ کے کام دیکھ کر اپ کے پاؤں چومنے کو دل کرتا ہے دل سے سلوٹ اپ کو اپ پر جان دینی بھی فخر کی بات ہے👍👍👍👍👍👍
2025-05-01 04:03:22
82
zareenaakhtar01
zareena Akhtar :
احمد محی الدین اللہ ا پ کو لمبی زندگی دے آمین
2025-06-13 08:11:19
0
queenofjhelum52
🌹Ĵèĥlŭmî Qûêêñ🌹 :
رو رو کر برا حال ھے 🥹😭😭😭اللہ ان بہن بھائی کو انصاف دلوائے
2025-04-29 11:27:19
88
faisal.shehzad20
☆♡■بامسی● :
I'm from Ghugh. but dpo first investigation very wonderful and case was very strong. then after some time opposition party v. strong with political person involve.now case position I don't know.
2025-04-26 06:14:04
66
abdullah7418
Haroon Ch. :
آپ جیسے لوگوں کی اس ملک کو اشد ضرورت ہے۔ میں آپ کو اور آپ کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
2025-04-27 08:16:26
99
myounas4375
myounas4375 :
واقعی آپ ایک قابل فخر پولیس آفیسر ہیں اور انتہائی نیک والدین کی حلال اولاد ہیں اپکی کارکردگی دیکھ کر دل سے آپکے لیے دعا نکلتی ہے
2025-06-11 10:40:50
4
farhad.khan4426
Farhad Khan :
salamat rahen sir
2025-06-23 09:11:34
2
jani.butt657
🌹🌹Haroon Butt 🌹🌹 :
:ایسے ڈی پی او کو چیف آف آرمی سٹاف ہونا چاہیئے بہت اعلیٰ
2025-04-28 14:48:36
51
ch.waseem911
ch.waseem911 :
CM Punjab so rei hein
2025-04-26 07:37:22
52
ahmaddpo341578686869
Angle jutt :
very good 👍 Ahmad dpo sab 💯💯💯💯
2025-04-26 07:25:55
144
abdulrehmanjhg
ساقی :
ویلڈ سر رائی پروڈک سلیوٹ ہے سارا اللہ تعالی اپ جیسے انسان اس دنیا میں قائم اور دائم رکھے اللہ اپ کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے جزاک اللہ خیر
2025-05-20 19:29:37
4
shahn5710gmail.com0
Shnwz Afridi :
اس لیے میں اپنے ملک میں خان صاحب جیسا بند حکم دیکھنا چاہتے ہیں یہ ایس پی وحیدہ پورے پاکستان میں ایک ایماندار ایس پی جو عوام کا ایس پی عوام کو یہ بند جہاں جاے اس کو عزت دیں اور اپنا ایس پی جانے
2025-04-26 08:47:43
23
princeyasir808
princeyasir808 :
humra Taya or us ka beta b kush ASA he hain hamri Zameen b Chen Le ha but atni taqat ni ka or kush kar saka
2025-04-26 06:06:22
11
2natureecho
2natureecho :
یہ واقع ہم سب کے لئے شرم کا مقام ہے کے ہم سب نے اپنے خدا بدل لئے ہیں اور ان کا خوف اللہ کے خوف سے بڑھتا جا رہا ہے ہم نا صرف زوال کی طرف جا رہے ہیں بلکہ عذاب کو بھی دعوت دے رہے ہیں
2025-06-11 21:00:41
6
sultan_taimoori
𝕾𝖚𝖑𝖙𝖆𝖓🎭 :
اللّه ڈی پی او کو صحت ہمت ہوصلہ اور عطاء فرمائے اور ظالموں سے محفوظ رکھے آمین
2025-04-26 20:36:38
107
dearewall7
Adnan khan :
غلام محی دین صاحب اپ کی عظمت کو سلام اپ کے ھاتھ پاوں چومنے کو دل ھے۔ سر اپ واقعی ایک نیک ماں پاپ کی حلال اولاد ھیں۔ اللّٰہ اپ کا حامی و ناصر۔
2025-06-09 18:02:01
6
mahmoodislam6
mahmoodislam6 :
بھائی اپنی حفاظت خود کرنا سیکھو۔ بہادر بنو۔ اسلحہ رکھو اور اگر کسی سے ظلم کی تواقعہ ہو تو ڈرو نہیں بلکہ مقابلہ کرو
2025-06-06 00:26:40
5
ayubferoz3
ayubferoz3 :
اللہ اکبر جزاک اللّٰه
2025-06-23 12:02:16
2
To see more videos from user @sufyan01775, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About