@home.of.nature: میں نے اس شخص سے بہت محبت کی ہے اور اس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ میرے سینے سے روح کھینچنے کا عمل تھا مگر میں نے یہ کیا ہے کیونکہ مجھے یہ کرنا تھا اسے کسی اور کے پہلو میں دیکھنا اذیت کی آخری حد ہو گی !!! لمحے تو جان لیوا ہیں بس گزر رہے ہیں، صبر آہی جاتا ہے ۔ مگر میں بھی سب کے سامنے فخر سے کہنا چاہتی تھی، بتانا چاہتی تھی کہ وہ یوں ہر کسی کو میسر نہیں آتا وہ جسے حاصل ہو جائے بس اسی کا ہوتا ہے۔ میں اکیلی ہوں جو اسکی محبت کی وارث ہوں میں اکیلی ہوں جو اسکی دعاؤں کا حصہ ہوں میں اکیلی ہوں جسکے پہلو میں وہ بیٹھا ہوگا میں اکیلی ہوں جسکی بے تکی باتوں پر وہ بے ساختہ ہنس پڑے گا میں اکیلی ہوں جسکی آنکھوں کا وہ منظر ہوگا میں اکیلی ہوں کہ جب وہ بولے گا تو کان سریلا راگ سنیں گے میں اکیلی ہوں کہ جس کے گھر کی درودیوار سے بھی اسکی مہک آئے گی یوں ہر کسی کو میسر نہیں آتا !! وہ مجھے حاصل ہے یعنی بس میرا ہے مگر خیر.....❤️🩹🍂😑