@bisp_pakistan: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج نرسنگ، بیوٹیشن، ڈریسنگ اینڈ ٹیلرنگ، کوگنگ اینڈ بیکنگ، ای کامرس، موبائل ریپیرنگ کے شعبے میں تربیت مکمل کرنے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہُوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے پاکستانی عورت کو ہمت،وقار اور شناخت دی ہے۔ہم بی بی شہید کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں اور اس مشن کے تحت بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کا سنگ بنیاد صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے رکھا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ہے کہ خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اللّٰہ نے عورت کو بھی عقل،صلاحیت اور شعور دِیا ہے اور اب ہم نے ان صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کی ترقی میں حصہ لینا ہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ ہر عورت ہے بینظیر #بینظیر_ہنرمند_پروگرام #RubinaKhalid #WomenEmpowerment #SkillsForChange #BISP #BBMission