@hafeez_wazeer: کربلا صرف ایک معرکہ نہیں، حق و باطل کا وہ ابدی فیصلہ ہے جس نے انسانیت کو سر اٹھا کر جینے کا درس دیا۔ امام حسینؑ نے یزید کے سامنے سر نہیں جھکایا، کیونکہ وہ اقتدار نہیں، اقدار کے وارث تھے۔ امامؑ کی شہادت ہمیں سکھاتی ہے کہ خاموشی بھی جرم ہے جب ظالم طاقت میں ہو۔ حسینؑ نے اپنے خون سے وہ پیغام دیا کہ ظلم کے سامنے جھکنا حرام ہے، چاہے کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو۔ کربلا ہر دور کے یزیدوں کے خلاف اعلانِ بغاوت ہے ،چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہوں: جبر، ناانصافی، کرپشن یا آمریت۔ آج کا حسینؑ وہی ہے جو سچ کے ساتھ کھڑا ہے، اور آج کا یزید وہی ہے جو سچ کو دبانا چاہتا ہے اور ظالم کا ساتھ دیتا ہے۔ کربلا ہمیں صرف رونے کے لیے نہیں، جاگنے کے لیے بلاتی ہے۔ #hafeez_wazeer #sadmusic #10muharram #trendingsound #Welove #hussainع #artoftiktok #karbala #tragedy #islamic_video #longcaption #captionthis #Skardu #viewers #growupwithme #inter