@fnfpk: 100DAYS/100POETS/100GHAZALS-DAY37/100 نظر سے نم نہ گیا روح سے کسک نہ گئی بدن سے جب تک اداسی مری چھلک نہ گئی مری تو آہ بھی شاید ہوا سے بھاری ہے زمین تک ہی رہی آسمان تک نہ گئی وہ برشگال کہیں حافظے میں رہ گئی ہے گھٹا برس گئی لیکن گرج چمک نا گئی میں سوچتا رہا جب تک دماغ شل نہ ہوا میں دیکھتا رہا جب تک نگاہ تھک نہ گئی میں تجھ سے کٹ کے جلا شاخ صندلیں کی طرح میں راکھ ہو گیا مجھ سے تری مہک نہ گئی کرن نے سبزہ بھرے باغ سے گزر نہ کیا کہ جب تک اوس کے قطروں سے راہ ڈھک نہ گئی #urdu #rekhta #urdupoetry #urdughazal #poetryoftheday #trending #viralpoetry #poetrylover #urdushayari #loveandemotions #نظم #شاعری #farrukhnawazfarrukhpoetry #farrukhreads