سارا ہوا کا دوش ہے میرے نہ کان کھینچ
پھرتی ہے شہر شہر میں اِس کی زبان کھینچ
اُڑ کر بُریدہ شاخ سے جائیں گے اب کہاں
سیدھا نشانہ باندھ کے پوری کمان کھینچ
ہم سے کسی لکیر کی گرہیں نہ کُھل سکیں
مرشد ہمارے ہاتھ پہ تازہ نشان کھینچ
سارے اثاثہ جات تو گروی ہیں تیرے پاس
جو بھی بنا ہے آنکھ پہ دل کا لگان کھینچ
خوشبو مرے کلام کی اک دن ہوا کے ساتھ
سرحد کے پار جائے گی میرا گُمان کھینچ
2025-07-16 16:35:38
0
🚩 عاشر بٹ🚩 :
😘😘😘
2025-07-09 07:29:28
0
To see more videos from user @nimrachudahry, please go to the Tikwm
homepage.