@aghakaleem6: دریائے سندھ کنارے آباد بیٹ گجی گاوں لیہ کے قدیم ترین گاوں میں سے ہے گاوں کے مغربی کنارے دریائے سندھ اور مشرقی کنارے ڈیرہ موساکلیم کے ساتھ خوبصورت ترین حسین و جمیل جھیل بھی موجود ہے اس گاوں کے لوگ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ مہمان نواز اور ملنسار بھی ہیں یہاں کی نوجوان نسل محنتی بااخلاق اور تعلیم یافتہ ہے یہاں تعلیم کی روشنی کو عام کرنے نئی جنریشن کے مستقبل کیلے دو پرائمری سکول اور ایک ہائی سکول بھی موجود ہے عوام کی ترقی وخوشحالی مویشیوں کی دیکھ بھال کیلے ڈیرہ موساکلیم ویٹرنری ڈسپنسری بھی موجود ہے نامور شاعر ادیب مشہور شخصیت موساکلیم صاحب ماسٹر فیض محمد بھاہ مرحوم اور میجر مظہر اقبال زور کا تعلق بھی اسی گاوں سے ہے