:کسی شخص کی موت کے بعد اس کا جسم گلنے لگتا ہے جسے ہم سائنس کی زبان میں Decomposition کہتے ہیں۔ یہ عمل بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جو جسم میں قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں۔ بیکٹیریا جسم کے ٹشوز کو توڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ عمل گیسوں کو خارج کرتا ہے، جیسے امونیا، ہائیڈروجن سلفائیڈ، میتھین جیسے مختلف گیسوں کی وجہ سے مردے سے بدبو آنے لگتی ہے سائنس کہتی ہے کہ ایک انسان کی موت کے کچھ سیکنڈ بعد ہی اس کا جسم ٹھنڈا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور تب تک ہوتا ہے جب تک وہ اس کمرہ کے درجہ حرارت کے برابر نا پہنچ جائے جہاں اسکی لاش پڑی ہوئی ہوتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ اس انسان کا دماغ سست رفتار سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے اور آخر کار مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے دماغ دس منٹ تک زندہ رہتا ہے کیونکہ یہ مختلف وسیلز سے آکسیجن اور خون اپنے طرف زبردستی کھینچ رہا ہوتا ہے دماغ خود کو اور جسم کو زندہ رہنے کی مکمل کوشش کرتا ہے لیکن آخر میں ناکام ہو جاتا ہے دماغ بھی مرنا نہیں چاہتا ہے
میڈیکل سائنس کے مطابق انسانی موت کے صرف ایک منٹ بعد ہی اس انسان کا جسم سڑنا اور مرجھانا شروع کر دیتا ہے اور اس جسم کے اندر موجود سلیز مرنا شروع ہو جاتے ہیں اور موت کے ایک گھنٹہ بعد انسانی جسم کے اندر موجود فاضل مادے جیسے پیشاب وغیرہ خارج ہو جاتا ہے اور اسکے بعد زمین کی گریویٹی کی وجہ سے جسم کے اندر موجود خون جسم کے نچلے حصوں میں چلا جاتا ہے جس سے انسانی جسم کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے آپ نے اس چیز کو دیکھا ہوگا اور اس کے بعد جسم پر سفید داغوں کے نشان پڑھ جاتے ہیں۔ موت کے ایک دن بعد ہمارے جسم کے اندر موجود مثل ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں اور جسم کے اندر سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے کیونکہ جسم مختلف کیمکیلز خارج کرتے ہیں۔ موت کے ایک ہفتہ بعد اگر انسانی جسم کو مٹی کے اندر دفنایا جائے تو مٹی کے کیڑے جیسے میگٹس وغیرہ اس جسم کو کھانا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ ہمارے جسم کے 60 فیصد حصے کو صرف ایک ہفتہ میں ہی کھا جاتے ہیں جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا اور پڑھا ایک ہفتے میں اور موت کے ایک ماہ بعد ہمارے بال، ناخن، اور دانت گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور ہمارے جسم کے تمام اندرونی اعضا گل، سڑ کر پانی کی طرح لیکوڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس سے ہمارا جسم پھول جاتا ہے اور آخر کار پھٹ جاتا ہے۔ اسکے بعد صرف خالی ڈھانچہ ہی باقی بچتا ہے ہم کس قدر کمزور ہے لیکن اس کے باوجود بھی بعض لوگ اوقات سے باہر رہتے ہیں ہم سب کی یہی اوقات ہے کراچی اداکارہ سے ایک ماہ پہلے لوگ آٹوگراف لیتے تھے لیکن آج وہی لوگ اس کے قریب جانے سے گھبرا رہے تھے یہی